Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے سیاحتی مقامات دریافت کرنے پر کام جاری ہے، عاطف خان

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) سینئر صوبائی وزیر سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان محمد عاطف خان نے کہاہے کہ چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے سیاحتی مقامات دریافت کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے اور وہ اس سلسلے میں خودآئندہ ہفتے چترال کا دورہ کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر اپم پی اے کیلاش وزیر زادہ، سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت شاہد زمان، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت بابر خان، جنرل منیجر ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر محمد علی سید، سرتاج احمد خان، عبد الطیف اور دیگر حکام بھی موجود تھے،چترال ٹائمز ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے موجودہ سیاحتی مقامات کو جانے والی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی،جس سے چترال میں مقامی سیاحت فروغ پائے گی،ضلع چترال میں سیاحتی مقامات کو جانے والی سڑکوں کی حالت کافی خراب ہے وہاں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ چترال کو آنے والے سیاح ان سیاحتی مقامات تک باآسانی پہنچ سکیں، سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ چترال میں کئی تاریخی فیسٹیول اور تہوار ہر سال منعقد کئے جاتے ہیں جہاں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی رخ کرتے ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ان چھوٹے بڑے فیسٹیولز کو عالمی سطح پر اجاگرکیا جائے جس کیلئے پاکستان تحریک انصاف حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا کی سیاحت کو ایک برینڈ کے طور پر متعارف کیا جارہا ہے،آئندہ ہفتے چترال کے دورے کے دوران نئے سیاحتی مقامات کا تعین کیا جائے گا تاکہ جلد از جلد ان مقامات کو آباد کر کے سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے۔
Senior Minister for Tourism Culture Sports and Youth Affairs Atif Khan meeting with chitral delegation


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
14700