Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملازمین کے پنشن LPR، جی پی فنڈ وغیرہ کے اختیارات ضلعی ذمہ داروں کو منتقل کئے جائیں ۔۔تنظیم اساتذہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )انصاف کی حکو مت اپنے وثرن کے مطابق مو جودہ سروس رولز میں ترامیم کر کے سکیل 19تک کام کرنے والے ملازمین کے پنشن LPRہر قسم کی لیو آڈٹ تبادلوں GP Fundایڈوانس ریٹائرمنٹ گرانٹ وغیرہ کے تمام اختیارات صو بائی ذمہ داران سے ضلعی ذمہ داران کو منتقل کر دئیے جائیں تا کہ بہنوں اور بھائیوں کو D.I.Khanسے لیکر چترال تک دور دراز مقامات سے اپنے جائز مسائل کے حل کیلئے پشاور بار بار آنا نہ پڑیاور ذھنی کو فت سے محفوظ رہیں یہ مطالبہ تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی ذمہ داران خیر اللہ حواری ،ڈاکٹر محمد ناصر ،شمشاد خان جھگڑا،عبید اللہ،صو بائی تر جمان میاں ضیاء الر حمن ،سکندر یوسفزئی،محمد عثمان اور عمران خان مشترکہ جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے مذید کہا ہے کہاختیارات کی منتقلی کے نتیجے میں درس و تدریس کا نظام بھی متاثر نہ ہو گا
قیمتی وقت کا ضیاع نہ ہو گا ۔پیسوں کی بھی بچت ہو گی اور خزانے پر بھی ایک روپیہ بو جھ نہ پڑے گااور ذھنی کو فت سے نجات مل سکے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14668