Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ثقافت مختلف ممالک اور اقوام کو آپس میں ملانے کیلئے پل کا کردار ادا کرتا ہے۔عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر برائے ثقافت وسیاحت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ ثقافت مختلف ممالک اور اقوام کو آپس میں ملانے کے لئے ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ثقافتی ترقی کے ذریعے ہی خطہ کے مما لک کے درمیان موثر اور مضبوط تعلقات قائم ہوسکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ثقافتی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں عالمی ثقافتی وسیاحتی کانفرنس 2019 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں مختلف ممالک کے حکمرانوں نے شرکت کی۔پاکستان کی طرف سے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے محکمہ ثقافت وسیاحت خیبر پختون خوا کے کے اعلی حکام کیساتھ کانفرنس میں شرکت کی۔سینئر وزیر نے کہا کہ خیبر پختوخوا حکومت نے ثقافت کی اہمیت کو مدنظر رکھ کر ہمسایہ ممالک کی ثقافت پر مشتمل ثقافتی ہفتہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب سینئر وزیر نے کانفرنس کے موقع پر کولمبیا کے وزیر سیاحت سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔سینئر وزیر نے کولمبیا کے وزیر سیاحت کو پاکستان اور خاص کر خیبر پختون خوا میں سیاحت کے مواقعوں اور حکومت کی طرف سے غیر ملکی سیاحوں کو سہولیات دینے کے حوالے سے آگاہ کیا۔دریں اثناء سینئر وزیر عاطف خان نے جرمنی میں جاری سیاحتی ترقی کے حوالے سے ائی ٹی بی ٹریول اینڈ ٹریڈ شو کے ایگزیکٹؤ ڈائریکٹر منال کیلیگ سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں کئے گئے اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
19722