Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ایجوکیشن سروس کے طلبہ کی صلاحتیں قابل ستائش اورمتاثرکن ہیں..عبدالولی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال جیسے دور افتادہ علاقے میں معیاری تعلیم کی سہولیات مہیا کرنا انتہائی مشکل ہے۔ مگرآغاخان ایجوکیشن سروس کے طلبہ کی صلاحیتں اور اس ادارے کی معیاری تعلیم انتہائی متاثرکن ہے۔ یہ ادارہ حکومت کے شانہ بشانہ پسماندہ علاقوں‌کے لوگوں‌کی دہلیز پر بلاامتیاز علم کی روشنی پھیلانے میں‌ مصرف عمل ہے. جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے . یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال عبدالولی خان نے آغا خان ہائر سیکنڈری سکول سین لشٹ میں تینوں ریجنل اسکول ڈیویلپمنٹ یونٹس(آر ایس ڈی یوز )کے زیر نگرانی آغا خان ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے ہم نصابی سرگرمیوں کےمقابلوں کی اختتامی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً ایسے علاقوں میں علم کی روشنی پھیلانا صدقہ جاریہ ہے اس سلسلے میں اے کے ای ایس پی چترال کو کسی قسم کی بھی مدد در کار ہو تو چترال انتظامیہ کی خدمات ہر وقت دستیاب ہوں گے۔

تقریب کے صدر سابق پریزیڈنٹ ریجنل کو نسل چترال صاحب نادرایڈوکیٹ نےآغا خان ایجوکیشن سروس کی تعلیمی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہا۔صدر محفل نے جیتنے والے طلبہ کی حواصلہ افزائی کے لئے 50 ہزار روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا.
.
یاد رہے آغا خان ہائر سیکنڈری سکول سین لشٹ میں تینوں آرایس ڈی یو ز مستوج،بونی ،اور لوئر چترال کے مختلف سکولوں سے57 طلبہ نے حصہ لیا ۔ہر آرایس ڈی یو سے19طلبہ ریجنل سطح پر ہم نصابی سرگرمیوں یعنی قرأت،حمد،نعت،قومی ترانہ،ملی نغمہ، تقریر (اردو،انگریزی) مضمون نویسی (اردو،انگر یزی) اور کوئز کے کے مقابلے کے لئے منتخب کئے گئے تھے۔ ہر آر ایس ڈی یو سے منتخب طلبہ تمام ائٹمز میں مقابلے کے لیے چترال کے دور اُفتادہ علاقوں سے آکرنہایت جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی ۔
.
ریجنل سطح کےاس پروگرام میں اے کے ای ایس پی چترال کے جی ایم بریگیڈئر ریٹائرڈ خوش محمد اور جملہ سٹاف کے ساتھ کثیر تعداد میں معززیں علاقہ نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی اورصاحب نادر صدر محفل تھے .
.
مقابلوں کو شفاف ،منصفانہ اور غیر متنازعہ رکھنے کیلئے ہر ائٹم کے لیے خصوصی طور پر ججز مدعو تھےجو گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولوں کے ماہر مضمون اساتذہ اور متعلقہ آئیٹم کے تجربہ رکھنے والے ماہرین پر مشتمل تھی۔ ان میں ظہور الحق دانش پروفیسرانگلش چترال یونیورسٹی اور قاضی اخلاق الدین (ایم اے انگلش) ڈائریکٹر الفجر ایجوکیشن دروس کوانگریزی تقریر و مضمون نویسی ،عطا حسین اطہرلیکچرر اردو آغا خان ہائر سیکنڈری سکول سین لشٹ اورظفر اللہ لیکچراردو لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کواردو مضمون نویسی وتقریر،اورمشہور لیجنڈری فنکار وموسیقار منصور علی شاب اور معروف ستار نوازبشارت باشا کو قومی ترانہ اور ملی نغمےکے لیے منصف مقرر کیا گیاتھا. جبکہ تلاوت ،حمد ، نعت اور کوئز کے مقابلوں میں اول دوئم اور سوئم درجے کا فیصلہ لیکچرر رحمت حاصل ، قاری فدا الرحمٰن اور قاری نثار احمد کر رہے تھے۔ان مقابلوں میں کمپیرنگ کے فرائض میران شاہ (آر ایس ڈی یو ہیڈ لوئر چترال) اورآفتاب کریم (لیکچررآغا خان ہائر سیکنڈری سکول سوسوم )نےسرانجام دیئے۔۔
.
پروگرام کے ابتدائی حصے میں اے کے ای ایس پی چترال گلگت بلتستان کے جنرل منیجر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خوش محمد نے حاضرین کو ہم نصابی سرگرمیوں کے مقاصدبیان کرنے کے ساتھ ساتھ اے کے ای ایس پی چترال کے تعلیم کے میدان میں کاوشوں ،معیار تعلیم اور چترال میں اس کے مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے حاضرین کو آغا خان ایجوکیشن سروس کے کوالٹی ایجوکیشن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ بلا تفریق امیر غریب کے لئے یکسان معیاری تعلیم مہیا کر رہا ہے۔ ہمارے لئے یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ ہماری سرزمین انتہائی مردم خیز ہے اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت زیادہ دماعی قوت بخشی ہے۔اگر انہیں موقع فراہم کیا جائے تو یہ نسل دنیا کے ہر کونے میں ہمارا نام روشن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امسال آغاخان ایجوکیش بورڈ کراچی پاکستان کے ٹاپ 20 طلبہ میں سے 9 طلبہ چترال کے ہیں ۔اور دوسری قابل فخر بات یہ کہ چترال کے لئے ایم بی بی ایس کے جوچھ مخصوص کوٹے ہیں ۔سال رواں میں جن طلبہ نے اس کوٹے میں کوالیفائی کرلیے ہیں ان میں چار طلبہ آغا خان ایجوکیشن سسٹم سے فارع التحصیل ہیں۔ اور ایک طالب علم جس کا نام سمیرا ذیشان ہے اور میرٹ میں اس کی پوزیشن دوسری نمبر پہ ہے۔وہ بھی آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ سے میٹر ک کی سند یافتہ ہے ۔ یہ اے کے ای ایس پی چترال کی معیاری تعلیم اور شاہراہ علم میں اس کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آغا خان ایجوکیشن سروس چترال معیاری تعلیم کو عام کرنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔
.
پروگرام کے دوراں ہرآئیٹم کے مقابلے میں شریک طالب علم نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔ایک سے بڑھ کر ایک پرفارمنس دکھائی ۔اور حاضرین سے داد تحسین وصول کرتے رہے۔اسی دوراں تما م ججز صاحباں نے اپنے متعلقہ آئیٹم کے طلبہ کی صلاحیتوں کا بغور مشاہدہ کیا ۔اورپروگرام کےاحتتام پر ہر آئیٹم میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن کا انتخاب کیا ۔ مہمان خصوصی ، صدر محفل ،ججز صاحباں اور دیگر شرکاء نے جیتنے والے طلبہ کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں بھی میں اسناد اور ٹرافی تقسیم کئے ۔
ہم نصابی سرگرمیوں کے اس مقابلے میں اے کے ای ایس پی چترال کے مختلف سکولوں کی پوزیشن کچھ یوں ہے۔

akesp sports result
akesp chitral sports final day 3

akesp chitral sports final day 2

akesp chitral sports final day 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
27976