Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے اندرحال ہی میں تعمیرشدہ شیلٹرہوم ایم ایس کے حوالہ کیاگیا

شیئر کریں:

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز)صوبائی حکومت کی ہدایت پرسوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ چترال ،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اورڈی ایچ کیوہسپتال کے اشتراک سے تیارہ شدہ شیلٹرہوم باقاعدہ طورپرایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے حوالے کیاگیا۔
ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرچترال نصرت جبین نے شیلٹرہوم کی چابیاں اورمتعلقہ رجسٹرایم ایس چترال ڈاکٹراسراراللہ کے حوالے کی۔اس موقع پرنصرت جبین نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سوشل ویلفیئرنے اس شیلٹرہوم کے حوالے سے ایک پروپوزل صوبائی حکومت کودی تھی۔جس پرضلعی انتظامیہ کے تعاون سے یہ شیلٹرہو م نہایت مختصروقت میں مکمل کیاگیا ۔اوراس سے مسافرفائدہ اُٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیوہسپتال کے فیمل مریضوں کے مرداٹنڈنس اس شیلٹرہوم میں قیام کافائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔جن سے 50روپے فی بسترہ وصول کیاجائے گا۔اورباقاعدہ طورپرشیلٹرہوم میں قیام رکھنے والوں کاریکارڈرکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ شیلٹرہوم میں 20بستروں کاانتظام کیاگیاہے۔جبکہ سردی اورگرمی سے بچنے کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔اس موقع پرایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹراسراراللہ نے کہاکہ شیلٹر ہوم حکومت کی طرف سے غریب لوگوں کیلئے بہت بڑی مددہے جواپنے مریضوں کی تیمارداری کرتے رات کوہوٹلوں میں قیام کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔اب شیلٹرہوم کی تعمیرسے اُن کوعزت کے ساتھ رات کو قیام کی سہولت ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ DHQہسپتال اس کی صفائی اوردیگرضروریات کاخیال رکھے گا۔اس موقع بتایاگیاکہ ہسپتال میں خواتین کیلئے انتظارگاہ تعمیرکی جارہی ہے جبکہ چلڈرن ہسپتال چترال میں بھی ایک شیلٹرہوم کی تعمیرزیرغورہے ۔ایم ایس اورڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرنے کہاکہ اس قسم کے شیلٹرہومزتحصیل ہیڈکواٹرہسپتالوں میں بھی تعمیرکرناانتہائی ضروری ہیں۔
shelter home dhq hospital chitral 2

shelter home dhq hospital chitral 4

shelter home dhq hospital chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19172