Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی او چترال فرقان بلال کی ڈسٹرکٹ کورٹس کی سیکورٹی اڈیٹ

Posted on
شیئر کریں:

(چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال(پی ایس پی) نے چترال میں قائم تمام کورٹس کی سیکورٹی اڈیٹ کی۔ اس اڈیٹ میں عدالتوں کو درپیش سیکورٹی کے مسائل زیربحث آئے ۔ڈی۔پی۔او چترال نے اس سلسلے میں سینئر سول جج چترال سے تفصیلی ملاقات کی اور سیکورٹی سے متعلق تمام امور سے آگاہ کیا اسکے علاوہ ڈی۔پی۔او چترال نے عدالتی سیکورٹی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ علاقہ بونی ،چترال اور دروش کے لوئر کورٹس کی بھی سیکورٹی کی اڈیٹ متعلقہ ایس ڈی پی اوز نے سرانجام دی اور اس سیکورٹی اڈیٹ کے تفصیلی رپورٹ سے ڈی۔پی۔او چترال کو اگاہی دی گئی ۔ڈی۔پی۔او چترال نے کورٹس کی سیکورٹی کو مستحکم بنانے کے احکامات جاری کئے۔
dpo chitral courts security audit 2

dpo chitral courts security audit 1

dpo chitral courts security audit 3

dpo chitral courts security audit 4

dpo chitral courts security audit 5

dpo chitral courts security audit 6

dpo chitral courts security cheks 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19798