Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لندن، ورلڈ ٹریول مارٹ میں پاکستان پویلین میں‌ چترال وگلگت بلتستان کے اشیاء کی نمائش

شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ ) سینئر صوبائی وزیر سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان عاطف خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا کو قدرت نے حسین سیاحتی مقامات سے نوازا ہے تاہم ان مقامات کی دنیا میں رونمائی کی ضرورت ہے تاکہ سیاح دیگر ملکوں کا دورہ کرنے کے علاوہ پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا بھی رخ کرسکیں، ورلڈ ٹریول مارٹ ایسا پلیٹ فارم سے جہاں دنیا بھر سے سرمایہ کار شرکت کرتے ہیں،یہاں شرکت سے صوبے کے سیاحتی مقامات کی بہتر طریقے سے رونمائی کی جائے گی،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں منعقدہ ورلڈ ٹریول مارٹ لندن 2019 کے موقع پرپاکستان پویلین میں خیبرپختونخوامحکمہ سیاحت ڈیسک کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت کامران رحمان، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن جنید خان، چیف پلائننگ آفیسر آصف شہاب اور دیگر بھی موجود تھے،جبکہ گلگت بلتستان کی نمائندگی وزیرسیاحت جی بی فداخان اورسیکریٹری ٹورزم راجا فضل خالق ودیگرکررہے ہیں.

سینئر صوبائی وزیر ایکسپومیں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں،ایکسپو میں دنیا بھر سے سیاحت کے شعبے سے منسلک ماہرین اور کمپنیز کے عہدیداران شریک ہیں،پاکستانی وفد ایکسپو میں سرمایہ کاروں سے ملاقات کریگا اور پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی جائے گی، سینئر وزیر عاطف خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے اور صوبہ کے سیاحتی مقامات کی بیرون ممالک میں رونمائی کیلئے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے لند ن میں منعقد ہونے والے ورلڈ ٹریول مارٹ لندن 2019میں شرکت کی، جس میں ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے انفارمیشن ڈیسک کے انعقاد سمیت بین الاقوامی سیاحوں کو صوبہ کی جانب راغب کرنے، صوبے میں بدھ مت کی تہذیب،مذہبی سیاحت اور اس کے علاوہ سیاحتی مقامات کے برؤشرز، پمفلٹ، صوبائی ثقافتی اشیاء کی رونمائی کی جائے گی،انفارمیشن ڈیسک سے بین الاقوامی سیاحوں کو ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے سالانہ کلینڈر میں شامل بین الاقوامی سطح کے مشہور ایونٹس جن میں شندور پولو فیسٹیول، کالاش فیسٹیول اور دیگر شامل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں جبکہ ساتھ ہی ناران، کاغان،نتھیاگلی اور دیگر سیاحتی مقامات سمیت صوبہ میں بین الاقوامی سیاحوں کیلئے صوبائی حکومت اورٹورازم کارپوریشن کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا،سیکرٹری محکمہ سیاحت کامران رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ سیاحت صوبہ میں نئے سیاحتی مقامات بھی آباد کررہا ہے تاکہ ملکی و غیر ملکی سیاح اب ان نئے مقامات کی جانب بھی راغب ہوں ان کی اس جانب راغب ہونے سے صوبہ کے عام لوگ بھی مستفید ہونگے، سیاحت ملکی معیشت میں بہترین کیلئے ایک اہم رول ادا کرتی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سیاحت کے ذریعے ملکی اور صوبہ کی معیشت کو مستحکم کیا جائے،منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے کہاکہ کارپوریشن نے کم عرصہ میں صوبہ میں سیاحتی مقامات کی آباد کاری سمیت غیرملکی سیاحوں کو بھی صوبہ کی جانب راغب کیا ہے جو کہ صوبہ کی معیشت کیلئے ایک بہترین اقدام ہے،اس کے علاوہ غیر ملکی وی لاگرز، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا ماہرین نے بھی صوبے کا رخ کیا،ورلڈ ٹریول مارٹ لندن ٹریول انڈسٹری کیلئے صنعت کے پیشہ ور افراد سے ملنے اور کاروباری لین دین سر انجام دینے کیلئے اہم عالمی سرگرمی ہے، اس انڈسٹری نیٹ ورک کے ذریعے غیر متزلزل عالمی رسائی کے ذریعے، یہ ذاتی اور کاروباری مواقع پیدا کرتا ہے، جو صارفین کو معیاری رابطے، مواد اور کمیونٹیز مہیا کرتا ہے،ورلڈ ٹریول مارٹ شو 1980سے منعقد کیا جا رہا ہے جو کہ دنیا کی ٹریول اور ٹورازم انڈسٹری میں سب سے بڑا ایونٹ سمجھا جا تا ہے، انفارمیشن ڈیسک پر آنے والے غیرملکی سیاحوں کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے اور شندور پولو فیسٹیول اور کالاش فیسٹیول مشہور ایونٹس ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات خوش آئند ہیں،غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان اور خاص کر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر آنے اور سیر و تفریح میں دلچسپی ظاہر کی۔

world travel mart london kp and gb desk inauaguration11
Pakistan delegation with High Commissioner Mohammad Nafees Zakaria at the Pakistan Tourism Pavilion at World Travel Market in London on 04-11-2019

world travel mart london gb desk

world travel mart london kp desk inauaguration1

world travel mart london kp desk inauaguration12


شیئر کریں: