Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

7 افسران کی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگی ، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنیکی ہدایت

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبرپختونخوا نے سات(7) افسران کی پچیسویں سینئرمینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگی کے بعد ان کو فوری طور پر عوامی مفاد میں تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ان افسران میں سیکرٹری محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ قیصر عالم (بی ایس- 19 پروٹوکول ونگ)،, ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی دلدار محمد( پی سی ایس، ایس جی،بی ایس- 19), رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز خیبرپختونخوا محمد علی شاہ( پی سی ایس، ای جی،بی ایس- 19), ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت محمدانورخان (پی ایم ایس، بی ایس- 19)، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت عرفان اللہ (پی سی ایس، ایس جی ، بی ایس- (19 پراجیکٹ ڈائر یکٹر آئی ایم یو ، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم شاہد اللہ (پی اے ایس ،بی ایس ۔19) اور ڈپٹی کمشنر ضلع کرم محمد زبیر(پی اے ایس ،بی ایس ۔19) شامل ہیں۔ مذکورہ افسران کو سنئیرمینجمنٹ کورس میں 25 فروری سے 14 جون 2019 تک شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے. اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا حکومت خیبرپختونخوا نے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر ہدایت اللہ خان (پی ایم ایس، بی ایس ۔18) کو فوری طور پر اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ڈائریکٹر پی ایم یو محکمہ اعلی تعلیم تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلا میے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی طرح ڈائریکٹریٹ آف سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن پشاور کے ڈائریکٹر ظہوراحمد کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ریگولر بنیادوں پر ترقی پانے کے بعد مجاز حکام نے انہیں فوری طور پر بحیثیت ڈائریکٹرجنرل سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن خیبرپختونخوا کی خالی پوسٹ پر تعینات کردیا ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
19143