Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش تہوارچومس کا آغاز، بچے اور بچیوں میں بون فائر کے مقابلے

شیئر کریں:

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز) کیلاش قبیلے کے تاریخی اور ثقافتی چاوموس تہوار میں بون فائر کا تہوار مکمل ہو گیا، گزشتہ روز اس تہوار میں قبیلے کے بچے اور بچیاں مقدس مقام پر جمع ہوئے اور پائن درختوں کی شاخیں اور لکڑیاں جمع کیں جس کے بعد ان کے مابین بلند دھواں کرنے کے مقابلے ہوئے ، اس مقابلے کا مقصد آنے والے موسم سرما کیلئے امن ، خوشحالی ، معدنیات ، اچھی گھاس اور لوگوں کے درمان اتحاد و محبت سمیت دیگر اچھی چیزوں کا پیغام دینا ہے ، یہ بچے اور بچیاں اپنے ہاتھوں میں چھوٹی چھوٹی پتیاں اٹھائے گانا گاتے اور مختلف رسمیں کرتے ہیں ، 7دسمبر سے شروع ہونے والا کیلاش قبیلے کا منفرد چاوموس تہوار 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا، اس تہوار سے لطف اندوز ہونے اور اس کو دیکھنے کیلئے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی اور ملکی سیاح کیلاش قبیلے کا رخ کرتے ہیں ، سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کی جانب سے بھی کیلاش قبیلے کی تاریخی اور منفرد ثقافت کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی جبکہ ساتھ ہی اس تہوار کیلئے تمام راستوں میں لائٹس کا انتظام ، فل پروف سیکورٹی کی فراہمی اور دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔
Kalash chomas festival chitral 1

Kalash chomas festival chitral 2

Kalash chomas festival chitral 3

Kalash chomas festival chitral 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16633