Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئندہ چھتیس گھنٹوں‌میں چترال میں موسلادھاربارشوں اورگلیشئرپھٹنے کے امکانات، مختاط رہنے کی ہدایت

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ محکمہ موسمیات نے چترال میں درجہ حرار ت میں اضافے کی پیش گوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق چترال میں آئندہ 36گھنٹوں میں گرمی میں اضافے کیساتھ موسلادھاربارشوں اور گلیشیئرپھٹنے کے امکانات اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کےخدشات ہیں.

دریں اثنا محکمہ ریلیف خیبرپختوںخواکے پریس ریلیز کے مطابق چترال سمیت سوات، دیر اپر اینڈ لوئر، کوہستان لوئر،کوہستان اپر اور کوہستان پالس میں ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات ہیں۔ گلیشیئر وادیوں میں رہنے والے عوام احتیاط کریں اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں۔

محکمہ ریلیف نے ہدایت کی ہے کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں عوام ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی کے مدنظر خود بھی دور رہیں اور جانوروں کو بھی دور رکھیں۔ محکمہ ریلیف نے چترال سمیت، سوات، دیر اپر اینڈ لوئر، کوہستان، کوہستان پالس کے ضلعی انتظامیہ کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔۔ محکمہ ریلیف سیاحوں کو خبردارکیاہے کہ وہ ملاکنڈاور ہزارہ ڈویژن میں سفر سے متعلق احتیاط کریں اور چترال کے دورافتادہ وادیوں میں جانے سے گریز کریں۔محکمہ ریلیف نے ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے، ایمرجنسی سٹاف کی دستیابی اور برقت حکومتی امداد شروع کرنے کا الرٹ جاری کردیاہے۔اور تمام متعلقہ اداروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔۔عوام پی ڈی ایم اے ،خیبر پختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے نمبر 1700پررہنمائی کے لئے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں.
weather high alert


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
24101