Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سوموار سے بدھ کے دوران ملک میں بارش/برفباری کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

آسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ ) ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مغربی علاقوں میں سوموار سے مغربی ہواوٗں کا سلسلہ داخل ہو گا، منگل کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں پھیل جائے گا اوربدھ تک برقرار رہیگا۔ جس کے زیرِ اثر:

منگل سے بدھ کے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن)، شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان۔ اس دوران مالاکنڈ ڈویژن(سوات، چترال،کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

منگل سے بدھ کے دوران زیریں خیبرپختونخوا (بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)اور پنجاب(سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال،بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

سوموار سے منگل کے دوران بلوچستان (کوئٹہ، ژوب،قلات، مکران ڈویژن) میں کہیں کہیں پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

منگل سے بدھ کے دوران بالائی سندھ (سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن) میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
دریں اثنا AKAH پاکستان کی طرف سے جاری اختیاطی تدابیر کے مطابق پہاڑی علاقوں‌کے لوگوں‌کو انتہائی محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے . اور برفانی تودے گرنے کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18501