Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اورگردونواح‌میں بارشوں‌کاسلسلہ جاری، رواں ہفتے کے دوران مزید بارش کی پیشنگوئی

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں پر اثر اندازہو رہی ہے۔ بدھ کی شام/رات مغربی ہواوٗں اور مون سون ہواوٗں کے ٹکراوٰ کا امکان۔یہ سلسلہ جمعرات کے روزسے ملک کے بیشتر علاقوں پھیل جائے گا۔ جس کے زیر اثربدھ سے اتوار کے دوران خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد) ،اسلام آبا د ، گلگت بلتستان،اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

.
بدھ (شام )سے ہفتہ کے دوران ضلع ڈی جی خان، ملتان ، بہاولپور اور ساہیوال میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

.
بدھ(شام )سے جمعہ کے دوران بلوچستان کے اضلاع میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
.
بدھ (شام )سے ہفتہ کے دوران سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی کے اضلاع میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
.
اس دوران خیبر پختو نخوا، پنجاب، شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے.
.
اگلے چار سے پانچ روز کے دوران ہزارہ،مالاکنڈ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے . اس دوران کسان بھائیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .
.
دریں اثنا چترال شہر اور مضافات میں جمعہ کی صبح سے وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری جارہی ہے۔ جس سے سردی نے پورے چترال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ اور مزید بارشوں کے امکانات سے بے مو سمی سردی میں شدت آنے کے خدشات ہیں ۔ جبکہ قبل از وقت بارشوں اور برفباری سے مکئی اور دھان کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ دوسری طرف چترال بھر کے گرین گودام گندم سے خالی ہیں ۔ اور چترال کے 80 فیصد لوگوں کا انحصار درآمدی گندم اور حکومتی گرین گوداموں پرہے ۔ اپر چترال اور لوئر چترال کے لوگوں کو خدشہ ہے ۔ کہ اگر فوری طور پر گرین گوداموں میں گندم کا اسٹاک نہ کیا گیا ۔ تومزید بارش اور برفباری کے بعد ان علاقوں میں گندم پہنچانا مشکل ہو جائے گا ۔ اور قحط پڑنے کے خد شات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔
.
درین اثنا حکومت کی طرف سے گھریلو گیس کی قیمیت میں اضافہ اور مقامی سوختنی لکڑی کی دن بدن اڑتی قیمت سے سردیوں میں ایندھن کی ضروریات پوری کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے ۔ حکومت کی طرف سے لواری ٹنل اپروچ روڈ کی تعمیر بند کرنے سے مال بردار ٹرکوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے اشیا خوردو نوش کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ اور عوام کی برداشت سے باہر ہو چکا ہے ۔


شیئر کریں: