Chitral Times

May 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متعدد افسران کے اگلے گریڈوں پر ترقی اور تقرریوں کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سیلیکشن بورڈ کی سفارشات پر کامرس کالج کیڈر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے دو ایسو سی ایٹ پروفیسرز (بی -ایس 19-)فضل اللہ اور فضل محمد کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر پروفیسرز /پرنسپل (بی -ایس20-) کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے۔ ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ انکے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات بعد میں جاری کیں جائیں گے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کی سفارش پر آٹھ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(بی ایس17-) کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(بی ایس18-)کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی دیدی ہے۔ ترقی پانے والے افسران میں فضل احمد جان، سلیم ریاض ، سرفراز علی شاہ، وسیم احمد خلیل، محمد اشفاق، زین خان، شھزاد ہ کوکب فاروق اور جاویداحمد چغتائی شامل ہے۔ ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ انکے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات صوبائی پولیس آفیسر جاری کریں گے۔ اس امر کااعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا نے مردان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فضل محمد (پی ایم ایس-بی ایس19-اے، سی ،بی) کو تبدیل کرکے انکو فوری طور پر سرکاری ملازمین کے لئے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے قیام کے لئے بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ۔اس امر کااعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سیلیکشن بورڈ کی سفارشات پر لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ (شعبہ توسیعی) محکمہ زراعت کے آفیسر جھانگیرشاہ کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر گریڈ19-سے گریڈ 20-میں ترقی دیدی گئی ہے۔ ترقی پانے والا آفیسر عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ مذکورہ احکامات کی روشنی مین سید جھانگیر شاہ (بی ایس20-)کوسروس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں بحیثیت پرنسپل اینیمل ہسبینڈری کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ اس امر کااعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔

اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں کنزرویٹر آف فاریسٹ ،فارسٹری، پلاننگ اینڈ مانیٹرگ سرکل پشاور نیاز علی (بی ایس19-) کو تبدیل کرکے انکو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ سنٹرل اینڈ سدرن ریجن I-پشاور تعینات کر دیا ہے۔ اس امر کااعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18346