Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چین سے آئے 20 رکنی سیاحتی وفد کا عجائب گھر اوراسلامیہ کالج کا دورہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تاریخی مقامات کی جانب سیاحوں کی آمد اور ان کے رجحان سے صوبے میں سیاحت کو فروغ ملے گا ، غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے تاریخی ، سیاحتی اور آثارقدیمہ کے مقامات کا رخ کرنے شروع کردیا ہے ، صوبائی حکومت اور محکمہ سیاحت سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر ہال پشاور میں چائنیز وفد کی پشاور آمداور ان سے ملاقات کے دوران کیا، ٹورازم کارپوریشن کے تعاون سے چین کے 20رکنی وفد نے پشاور کا دورہ کیا، عجائب گھر پشاور کی آمد کے موقع پر سیاحوں کو پھول پہنا کر خوش آمدید کہا گیا جبکہ عجائب گھر کیوریٹرمحمد آصف نے چینی سیاحوں کو عجائب گھر میں موجود گندھارا تہذیب کے سٹوپہ ، مذہبی اور دیگر نوادرات ، ثقافتی لباس ، قرآن مجید کے نسخے ، جیولری ، برتن ، اسلحہ اور دیگر آثارقدیمہ بارے تفصیلی بریفنگ دی ،چین کے سیاحوں پر مشتمل 20 رکنی وفد نے پشاور میوزیم ، مسجد مہابت خا ن، صرافہ بازار،، اسلامیہ کالج اور شہر کے دیگر تاریخی مقامات کی سیر کی ،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیساتھ ساتھ صوبہ میں مذہبی سیاحت کی ترقی ، غیرملکی سیاحوں کو صوبہ کی جانب کرنے اور سیاحتی مقامات کی آباد کاری کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے ،چائنیزخاتون سیاح نے بات کرتے ہوئے کہاکہ پشاور ہمارا پہلا دورہ ہے ، یہاں کے عجائب گھر میں تاریخی نوادرات اور سٹوپہ موجود ہیں ، پشاور پرامن صوبہ ہے اور سیاحت کیلئے بہترین ماحول یہاں موجود ہے ، پشاور میں کافی تاریخی مقامات موجود ہیں ، یہاں کی تاریخ کے بارے میں سنا تھا مگر آج خود یہاں کا دورہ کرکے جاننے کا موقع ملا ہے ۔
chinis tourist visit peshawar 22


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18343