Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور میں‌مبینہ قتل ہونیوالے محراب نبی کے قاتلوں‌کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے. حاجی ظفر

Posted on
شیئر کریں:

دوبئی (چترال ٹائمز رپورٹ ) اورسیز چترال ویلفر ایسو سی ایشن دبئی کے صدر معروف سماجی کارکن حاجی محمد ظفر نے حکومت خیبر پختونخوا اورخصوصی طور پر وزیر اعلی محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ حال ہی میں پشاور میں چترال سے تعلق رکھنے والے ٹیچر محراب نبی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مقتول کے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہم چترالی پر امن لوگ ہیں لیکن ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے انہوں نے چترال سے تعلق رکھنے والے قومی نمایندوں سے بھی اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس کے علاوہ نظارو لی شاہ ، حاجی ظفر الدین ، شا ہ علی ، فتاح، اور محمد صابر نے بھی غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تغزیت کا اظہار کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17197