Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اویریوسی کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے..وزیر زادہ ،سرتاج احمد خان

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پی ٹی آئی چترال کے قائدین ایم پی اے وزیر زادہ اورسرتاج احمد خان نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں اویر یوسی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارجیت سیاست کا حصہ ہے تاہم اویر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے حا لیہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امید وار کو بھر پور انداز میں سپور ٹ کیا جو کہ بہت کم ووٹوں سے ہارا ہے جسے ہم ہار نہیں کہتے ہم اویر یوسی کی ترقی کے لئے جتنے وعدے کئے تھے وہ پورا کریں گے ۔پی ٹی آئی امیدوار جاوید اقبال کو پھر پور انداز میں مقابلہ کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جاوید اقبال کا اویر یوسی کی تر قی کے لئے جوو ژن ہے ان کی وژن کو پورا کرنے کے لئے ان کو اعتماد میں لے کر اویر یوسی کی ترقی میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے علاقے میں ترقیاتی کا موں کا جال بچھا ئیں گے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
17202