Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اُرسون روڈ پر گاڑی حادثے کا شکار ، دو افراد جان بحق

شیئر کریں:

دروش( نمائندہ چترال ٹائمز) پاک افغان سرحدی علاقے میں‌واقع گاوں ارسون جانے والی گاڑی حادثہ کا شکار ہوکر گہری کھائی میں‌جاگری ہے. جس میں دو افراد جان بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق بڈوگاڑ دروش سے تعلق رکھنے والے تین افراد لکڑیاں لانے کے لئے ڈاٹسن نمبر 3579میں ارسون جارہے تھے کہ ارسون کے قریب انکی گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی جسکے نتیجے میں ڈرائیور سہیل ولد صدبر اور عمران ولد صلاح الدین ساکنان بڈوگاڑ جان بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار انکا ساتھی عباس ولد نعیم الدین شدید زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں جان بحق کی لاشیں اور زخمی شخص کو دروش ہسپتال پہنچا یا گیا جہاں لاشیں انکے آبائی علاقے کو روانہ کی گئیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
17196