
گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کی ڈویژنل چیمپئن ٹیم مستوج پہنچنے پرپرتباک استقبال
مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کی فٹ بال ٹیم انٹر سکولز ڈویژنل ٹورنامنٹ جیت کر ٹرافی کے ہمراہ مستوج پہنچی تو لوگوںنے کا پرتباک استقبال کیا. کپ اور کھلاڑیوںکو گاڑیوںکی لمبی قطاروںمیںچترال سے مستوج تک پہنچایا گیا. مختلف مقامات پرخوش آمدی بینروں اور پھولوںسے ان کا استقبال کیاگیا. یادرہے کہ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کے طلباء کی ٹیم سوات میںکھیلے گئے انٹرسکولز ڈویژنل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت کر چترال کی تاریخمیںپہلی دفعہ ڈویژنل چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے. یہ ٹیم آئندہ پشاور میں صوبائی مقابلوں میںحصہ لے گی .