Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت چترال میں‌اربوں‌روپے کے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے..بی بی فوزیہ

Posted on
شیئر کریں:

دروش(چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت بی بی فوزیہ نے دروش کے دور افتادہ علاقے گوس میں پرائمری سکول کی بنیاد رکھنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت چترال میں اربوں روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا جال بیچھایا جن میں مختلف سکولز ، یونیورسٹی ،ڈگری کالجز ، ہسپتالوں کی اپگریڈیشن تحصیل دروش اور تحصیل موڑکہو کا قیام وغیرہ شامل ہیں۔ جبکہ ضلع اپر چترال کا نوٹیفیکشن بھی تیار ہے جیسے ہی الیکشن کمیشن پابندی ہٹا دے گا ضلع کا نوٹیفیکشن بھی جاری ہوگا۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں ایم پی اے بی بی فوزیہ کے چترال کے حوالے سے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی دُختر چترال نے جو خدمات کی وہ پچھلے ستر سالوں سے کسی نے نہیں کی ہے۔ جبکہ تحصیل دروش کے صدر سمیع اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں بی بی فوزیہ پر بھر پور اعتماد ہے کیونکہ ترقیاتی کاموں کا جال بیچھانے کی وجہ سے بی بی فوزیہ پی ٹی ائی چترال کی پہچان بن چکی ہے۔ دیگر مقررین میں امین الرحمن، نثار احمد ،فاروق علی شاہ ،عبد العزیز ، دبنگ پی ٹی ائی کوہ ، حاجی گل نواز وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ اس موقع پر ایک پروقار شمولیتی پروگرام کا بھی احتمام کیا گیا تھا۔ جس میں مختلف پارٹیوں کے پچاس کے قریب گھرانوں نے بی بی فوزیہ پر اعتماد کر تے ہوئے پی ٹی ائی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کیں۔ علاقے کے عمائدین نے بی بی فوزیہ سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا جس میں علاقے واحد روڈ جو کہ انتہائی خطرناک ہے اور ساتھ ساتھ علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے اور پلے گراونڈ کا بھی مطالبہ بھی کیا ۔جس پر فوزیہ نے کہا کہ وہ بھر پور کوشش کر کے ان مسائل کو ذاتی دلچسپی لے کر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح ہے کہ علاقہ گوس دروش کے انتہائی دوشوار گزار اور پہاڑی علاقہ ہے اور علاقے کے بچے اور بچیاں حصول علم کیلئے دور داز کا پیدل سفر کر کے اپنی تعلیم کی پیاس بھجاتے تھے ۔اب تعلیمی ایمرجنسی کے طور پر بی بی فوزیہ نے اس علاقے میں پرائمری سکول قائم کر کے ایک وعدہ نبھایا جس کی کل لاگت 3کروڑ 75 لاکھ روپے ہے۔

mpa bibi fouzia pti drosh porgram chitral 1
mpa bibi fouzia pti drosh porgram chitral 2

mpa bibi fouzia pti drosh porgram chitral 4

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8069