Chitral Times

Oct 16, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • “Yes We Can” کے زیرانتظام بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی سے تحفظ کے حوالے سےاگاہی مہم

    March 13, 2018 at 7:55 pm

    اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ )”Yes We Can” طالب علمون کا ایک تحریک ہے جو کہ”Street Child Education” کے اوپر کام کر رہا ہے۔ کچھ سٹوڈنٹس اپنی مدد اپ کے تحت اس مہم کو راولپنڈی اور اسلام اباد میں چلا رہے ہیں۔ گوجال سے تعلق رکھنے والی طالبہ مجیدہ فہمی کی سربراہی میں اس کے ٹیم ممبز یاسین سے تعلق رکھنے والا جمشید احمد ، چترال سے تعلق رکھنے والا نوید اکبر اور سردار علی چلا رہے ہیں۔ یاد رہے پچھلے سال مجیدہ فہمی کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرایز ایوارڈکے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
    مجیدہ فہمی اور اس کی ٹیم پچھلے سال سے سٹریٹ چایلڈ ایجوکیش کے لیے کام کر رہے ہیں ان کی بے لوث کوششوں کی وجہ سے کیٰ بچے ابھی تک تعلیم کی زیور سے منسلک ہو چکے ہیں۔ چند طالب علم جو کہ بغیر کسی مالی وسایل کے ایک ایسے کام کے لیے قدم اٹھایے ہیں جس کی وجہ سے وہ غریب بچے جن کا تعلیم کا وہم ہ گمان تک بھی نہیں ہوتا ہے ان کو مختلف سکولوں میں داخلہ کرانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
    “Yes We Can” کی ٹیم مجیدہ فیمی کی قیادت میں گزشتہ دن راولپنڈی میں سٹریٹ چلڈرن کے لیے زینب کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کی یاد میں ایک اگاہی مہم سیشن کا انعقاد کیا جس کا مقصدمعاشرے میں بچون کو جنسی استحصال سے اپنے تحفظ کے لیے تیار رکھنا تھا۔ ابھی تک اس مہم میں سو سے زیادہ بچوں کو اس اہم موضوع سے اگا ہ کیا گیا ہے۔
    “Yes We Can” ٹیم کی یہ عظیم میشن کا سفر جاری ہے اور ان کی محنت سے غریب بچے بھی تعلیم کی روشنی سے اراستہ ہوں گے۔


     

     

  • error: Content is protected !!