Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نجی سکولوں کے بچوں کو لانے لے جانے کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے حوالے سے گائیڈلائنزمرتب

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) پرائیویٹ سکولز ریگو لیٹری اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے میں نجی سکولوں کے بچوں کو لانے لے جانے کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے حوالے سے گائیڈلائنز مرتب کرتے ہوئے تمام نجی تعلیمی اداروں کو اس پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ پرائیویٹ سکولز ریگو لیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں نجی سکولوں میں ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی حالت زار،اوور لوڈنگ اور غیر لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کی بھرتی کی شکایات اتھارٹی کے نوٹس میں آئی ہیں جنکے سدباب کے لیئے ہدایات مرتب کی گئی ہیں۔ ان گائیڈ لائنز میں تمام سکولوں کو بچوں کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے زیر استعمال گاڑیوں کا موٹر وہیکلز ایگزامینر سے باقاعدگی سے معائنہ کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کے لیئے بھرتی کیئے گئے ڈرائیورز کے پاس لائسنس کا ہونا لازمی جبکہ کسی جرائم پیشہ سرگرمی میں ملوث افراد کو بطور ڈرائیور بھرتی نہیں کیا جائے۔ نجی سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکول گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کو روکا جائے اور صرف سیٹوں کی تعداد کے مطابق بچوں کو گاڑیوں میں سوار کیا جائے۔ اسکے علاوہ بچوں کے لانے لے جانے کے لیے کھلی گاڑیوں کی بجائے بند گاڑیاں جیسے بسیں استعمال میں لائی جانی چاہئیں۔ سرکلرمیں والدین کو سکول انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں کیجانے والی کوتاہیوں کو اتھارٹی کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام اضلاع کے منتظمین اور ٹریفک پولیس کو بھی ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔ پرائیویٹ سکولز ریگو لیٹری اتھارٹی کے مطابق قیمتی زندگیوں کے تحفظ کے لئے یہ گائیڈز لائنز ترتیب دی گئی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14014