Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی سیرت کونسل کی دس سالہ یوم تاسیس کے موقع پر اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( ارشاد اللہ شاد ) دس سالہ یوم تاسیس کے حوالے سے ضلعی سیرت کونسل چترال کا ایک اہم غیر معمولی اجلاس زیر صدارت چیرمین حافظ نواز مدنی ، مدنی ہاؤس کاری پائیں چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی سیرت کونسل کے صدر اعلی مولانا قاری عبد الحئی، جنرل سیکرٹری مولانا شوکت علی، سرپرست اعلی مولا نا فدا احمد، انفارمیشن سیکرٹری مولانا عطاؤ اللہ و دیگر اراکین کے علاوہ چترال شہر سے تعلق رکھنے والے علماء و عمائدین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلعی سیر ت کونسل کو مزید فعال بنانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں چیرمین حافظ نواز مدنی نے ضلعی سیرت کونسل کے دس سالہ یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اور آخر میں ضلعی سیرت کونسل کی جانب سے ضلعی سطح پر محفل حمد و نعت مقابلہ کیلئے ایک اچھا خاصہ پروگرام ترتیب دی گئی جو کہ جلد ہی اسکا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3020