Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹرسکولز سپورٹس فیسٹول کا افتتاح، کھیلوں کے علاوہ ادبی پروگرام بھی منعقدہونگے

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترا ل ٹائمز )چترال زون انٹرسکولز سپورٹس فیسٹول ڈگری کالج گراونڈ چترال میں شروع ہوگئے ۔ جو تقریبا ایک مہینے جاری رہیں گے۔ افتتاحی دن کے مہماں خصوصی اے ڈی او سپورٹس فاروق اعظم نے فیسٹول کا افتتاح کیا ۔انھوں نے بچوں کو ہم نصابی اور صحت افزا سرگرمیوں کا موقع فراہم کرنے پر ڈائریکٹر و سیکریٹری سپورٹس کا شکریہ ادا کیا۔ اس فیسٹول میں کرکٹ، فٹ بال، ولی بال، رسی کشی ، ٹیبل ٹینس اور بیڈ مینٹن شامل ہیں ۔فیسٹول میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے تقریبا تیس تیس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ پہلا کرکٹ میچ چترال پبلک سکول اور ہائی سکول چمرکن کے درمیان کھیلا گیا ۔ جو چترال پبلک سکول کی ٹیم نے جیت لیا۔ اس فیسٹول میں ادبی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ جس میں اردو، انگریزی تقاریر، نعت شریف ، ملی نعمہ ، قومی ترانہ ، ودیگر شامل ہیں ۔ یہ فیسٹول ایک مہینے تک جاری رہیں گے ۔
inter schools tournament chitral2


شیئر کریں: