Chitral Times

Dec 3, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم پاکستان کےکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے ایون میں صفائی مہم

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے ایون میں صفائی مہم کی گئی ۔ جس میں ایون سے تعلق رکھنے والے مختلف تنظیمات کے نمایندگان ، سول سوسائٹی کے افراد اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ایون کے اساتذہ و طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ہائیر سکینڈری سکول میں صفائی کے حوالے سے اے وی ڈی پی کے منیجر جاوید احمد نے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا ۔ کہ انسانی صحت کیلئے ماحول کی صفائی انتہائی ضروری ہے ۔ اگر ہمارا ماحول صاف ستھرا نہیں ہو گا ۔ تو ہم مختلف امراض کے حملوں سے نہیں بچ سکتے ۔ اس لئے اپنے ماحول کو صاف رکھنا نہ صرف ہماری مذہبی ذمہ داری ہے بلکہ یہ ہمارا اخلاقی فریضہ بھی ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی سے ذہن پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ اور ذہن پرا گندہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعظم کے اس مہم کو ہمیں کامیاب بنانے کیلئے حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنا چاہیے ۔ بعد آزان شرکاء نے کورو بازار سے صحن بازار تک آگہی واک کیا ۔ اور بازاروں سے کچرے اُٹھائے ۔ جنہیں جمع کرنے کیلئے اے وی ڈی پی کی طرف سے دستانے اور شاپنگ بیگ فراہم کئے گئے تھے۔
ayun clean and green program 1

ayun clean and green program 2

ayun clean and green program 3

ayun clean and green program 4

ayun clean and green program 6


شیئر کریں: