Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جس کھیت سے دھقان کو۔۔۔۔۔۔ ثقافت بدل رہی ہے۔۔۔۔۔۔پروفیسر رحمت کریم بیگ

Posted on
شیئر کریں:

اپ سب حضرات میری مراد خواتین و حضرات یہ بات مجھ سے بہتر جانتے ہیں اور اس بات کے عینی شاہد ہیں کہ آج سے کوئی پچاس سال پہلے کے چترال کو اپنی زہن میں واپس لاکر آج کل کے چترال سے مقابلہ کریں تو پتہ چلے گا کہ آج ہماری ثقافت کتنی بدل چکی ہے؟ کھوار زبان کے اندر بڑی تبدیلی اگئی شادی بیاہ کے رسم و رواج بدل گئے ، زندگی کے معیار بدل گئے، سماجی تعلقات بدل گئے، مذہبی لحاظ سے بھی بہت تبدیلی اگئی۔ رسل و رسائل کا نظام بدل گیا، لوگوں کی سوچ بدل گئی، جدید تعلیم کی بدولت لوگوں کا طرز عمل،لباس، خوراک عرض کوئی بھی پہلو اپنی پرانی حالت پر نہیں رہی اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان بدل گیا بقول شاعر:
سورج نہ بدلا، چاند نہ بدلا
کتنا بدل گیا انسان

آج ہماری نئی نسل اتنا بدلا ہوا مخلوق ہے کہ آپ اس سے کسی بھی پرانی اقدار کی پابندی کی توقع نہیں رکھ سکتے، کوئی بھی اپنی ماضی کو اپنا کہنے کے لئے تیار نہیں، پرانے رشتوں کو جوڑنے کے لئے تیار نہیں ، اپنی نسلی تشخص کو ماننے کے لئے تیار نہیں، کوئی اپنی پرانی قومیت کو اپنا کہنے کے لئے امادہ نہیں ۔

آج کا نوجوان اپنے بود و باش، خورد و نوش، نشت و برخاست میں نئی راہیں نکال رہا ہے، نشے کا رواج زور پکڑتا جا رہا ہے، نشہ کے نئے نئے زرائع نکالے جارہے ہیں ، ماحول بچوں کو ماں باپ سے بیگانہ کرہا ہے والدین کی نصیحت پر بچے سیخپا ہو کر گھر چھوڑ کر جاتے سنے گئے ہیں بچیاں نصیحت کی تاب نہ لاکر خود کو دریا برد کرہی ہیں ، نوجوان نسل بے راہروی کی طرف روان ہے میر کاروان کوئی نہیں گھر کا سربراہ اپنی زمہ داریوں سے لاپرواہ ہے اس بارے میں کہوار کی یہ کہاوت خاصی وزن رکھتی ہے کہ دیوسو خیال بلاغونو سوری یعنی ایک بے غیرت شخص کا دھیاں ہر وقت اپنے نسوار کے ڈبے کی طرف رہتا ہے اور اسے اپنی بیوی کو قابو رکھنے کا خیال نہیں اتا اسی طرح آج کل کے بڑے بھی اپنی زمہ داریوں سے لا پرواہی برت کر بچوں کی تربیت کا خیال نہیں رکھ رہے۔بچوں کی اور نوجوانوں کی تربیت میں کمی اس حد تک گئی ہے کہ وہ راسترے میں جان پہچان والوں کو، بزرگوں کو، اساتذہ کو سلام کرنے کا خیال تک نہیں اتا اور حد یہ ہے کہ وہ اپنی اس لغزش کو محسوس بھی نہیں کرتا اور کوئی غلطی سرزد ہونے کے بعد اس کو غلطی ماننے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتا۔ آج کے نوجوں منہ مفلر سے منہ اور ناک ڈھانپ کر صرف انکھوں کو دکھاتا ملتا ہے، اور لڑکیوں کی پردے کے فیشن میں اپ کو ملتا ہے اور ان کی شناخت مشکل ہوتی ہے جبکہ ثقافت کا دوسرا الٹا رخ یہ ہے کہ لڑکیاں دوپٹے میں تھوڑا بھی پردہ کرنے کی بجائے سارا چہرہ ،گلا اور شاملات کھلا چھوڑ کر گھوم پھیر رہی ہیں اور دعوت نظارہ دیتی ہیں گویا ثقافت کا یہ پہلو الٹا ہو گیا ہے جن کو پردہ نہیں کرنا وہ پردہ کرتے ہیں اور جن کو پردہ کرنا ہے وہ نہیں کرتے۔ شمالی افریقہ میں ایسے قبائل بستے ہیں جن کی ثقافت بھی یہی ہے کہ ان کے تمام مرد پردہ کرتے ہیں اور ان کی عورتیں بالکل پردہ نہیں کرتیں ، ہمارے ہاں بھی ثقافت الٹی چلنے لگی ہے، یہ بھی انتہا پسندی کا ایک رخ ہے کہ جس کو جیسا ہونا چاہئے وہ ایسا نہیں ہوتا اور جس کو جہاں نہیں ہونا چاہئے وہ وہاں ہوتا ہے اس طرح ہماری ثقافت کے کئی پہلو زوال پذیر ہیں ۔۔ کیوں نہ ہم بحثیت چترال، بحثیت کھو، اپنی ثقافتی اقدار کو عزیز رکھیں ، اپنی شناخت برقرار رکھیں اور اس کو نئے دور کی خرابیوں سے بچایءں اور چترالی ہونے کا ہمارا جو image بنا ہوا ہے اس کی نگہداری کریں، ہم نے اس ثقافت کو بچا کر اگلی نسل کو منتقل بھی کرنا ہے اور یہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔ شکریہ


شیئر کریں: