Chitral Times

ریچ میں ایک اور شادی شدہ خاتون کی مبینہ خودکشی ، خاتون گزشتہ رات سے لاپتہ

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے 100کلومیٹر انتہائی شمال میں واقع گاؤں ریچ میں ایک شادی شدہ خاتون گزشتہ رات سے لاپتہ ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر دریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ پولیس اسٹیشن تورکھو کے ایس ایچ او شیر نواز بیگ نے بتایاکہ سکینہ بی بی دختر شیر بیرش خان کی شادی تین سال قبل زار احمد خان سے ہوئی تھی جس کے ایک ماہ بعد وہ سعودی عرب جانے کے بعد گزشتہ مئی کو واپس آئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ سکینہ کی عمر 17سال کی لگ بھگ تھی اوردونوں کانوں سے بہری تھی اور ان کا سسروالوں سے معمولی نوعیت کا لڑائی جھگڑا رہتا تھا کیونکہ کوئی بھی آپس میں بات کرتے تو ان کو شک پڑجاتی تھی ۔ گزشتہ رات وہ گھر سے غائب ہوئی تو ان کی تلاش شروع ہوئی اور ان کے موبائل ٹیلی فون سیٹ اور دوسرے سامان دریا کے کنارے پر پتھر کے اوپر رکھے ہوئے ملے اور صبح ہونے پر ان کی لاش کی تلاش جاری ہے مگر تاحال کامیابی نہیں ہوئی ہے ۔ ایس ایچ او کا کہنا تھاکہ تلاش کے کام میں پولیس کے جوان بھی گاؤں کے باشندوں کی مدد کررہے ہیں۔ پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 156کے تحت مقدمہ درج کرکے انکوائر ی کا آعاز کردیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , , , , , , , , , , ,
13429

چترال کی ایک اورحافظ قرآن بیٹی نے دریائے چترال میں‌چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )‌چترال کی ایک اورحافظ قرآن بیٹی نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے. ذرائع کے مطابق نوشاد پروین دختر غلام قادر ساکن لونکوہ تریچ نے گزشتہ دن دریائے چترال میں چھلانگ لگاکرخودکشی کی ہے . بعد میں ان کی لاش کو دریا سے نکال کرسپرد خا ک کیا گیا ہے.وجہ خودکشی معلوم نہ ہوسکی . کہ ایک حافظ قرآن کیونکر موت کو گلا لگانے کو عافیت سمجھی ہے. اس سلسلے میں چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او موڑکہو نے ٹیلی فون پر بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کی گئی . جبکہ پولیس دفعہ 174کے تحت مذید تفتیش کررہی ہے . پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی عمر تقریبا پندرہ برس تھی. اوروہ حافظہ قرآن تھی.

Posted in UncategorizedTagged ,
10336

پرسن کے مقام پر ایک اور نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )چترال سے 65کلومیٹر دور پرسن کے مقام پرایک شادی شدہ نوجوان جاویدولدزیربلی نے مبینہ طور پر بارہ بوربندوق سے خودپرفائرکرکے خودکشی کرلی۔خودکشی کی اصل وجہ معلوم کرنے لئے مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے۔بتایاجاتاہے کہ متوفی نے اپنے کمرے کادروازہ اندرسے بندکرکے خودپرگولی چلائی تھی ۔بعدازں مقامی پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعدورثاکے حوالے کردی ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
8937

چترال شہر میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش ، راہگیروں نے ناکام بنادی ، طالبہ ہسپتال میں داخل

Posted on

چترال ( محکم الدین ) چترال شہر میں سکول کی طالبہ نے کیبل کار سے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکُشی کی کوشش کی ۔ لیکن سکول کے چوکیدار اور ایک نوجوان نے جان پر کھیل کر اُسے ناکام بنا دیا ۔ طالبہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح دنین چترال سے تعلق رکھنے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ ذائبہ سید دُختر (ر) صوبیدار سیدالرحمن سکول جانے کیلئے گھر سے نکلی ۔ اور راستے میں سکول جانے کی بجائے اُلٹ راستے کا انتخاب کیا اور دنین میں کوسٹر اڈہ کے پاس لگائے گئے کیبل کار میں بیٹھ کر پہلے دریاء عبور کی اور واپس جاتے ہوئے کیبل کار سے دریاء میں چھلانگ لگائی اور خود کُشی کی کوشش کی ۔ تاہم طالبہ کے سکول کے چوکیدار اکبر نبی نے ایک اور نوجوان کی مدد سے جان پر کھیل کر اُسے بچا نے میں کامیاب ہو گئے ۔ طالبہ ذائبہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے آئی سی یو میں داخل کردیا گیا ہے ۔ جہاں اُن کا علاج جارہی ہے ۔ ہسپتال کے ڈاکٹر اسرارالدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا۔ کہ بچی کو فوری طور پر علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ اور وہ اب خطرے سے باہر ہے ۔ انہوں کہا ۔ کہ یہ اچھی بات ہے ۔ کہ چھلانگ لگانے کے باوجود بچی کو چوٹیں نہیں آئی ہیں ،تاہم پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ٹھنڈ کے باعث ابتدائی طور پر اُن کی حالت بہت خراب تھی ۔ جبکہ علاج کے بعد اُس کی حالت بہت بہتر ہو چکی ہے ۔ بچی کے والد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کو مسترد کیا ۔ کہ گھریلو نا چاقی یا کسی تشدد کی وجہ سے یہ واقع پیش ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بچی ذہنی مریضہ ہیں ۔ جس پر اس قسم کا اثر ایک مرتبہ پہلے بھی ہوا تھا ۔ اور اب کے بار بھی خودکُشی کی یہ کو شش ذہنی تناؤ کی وجہ سے ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ معمول کے مطابق اپنی سکول یونیفارم میں گھر سے نکلی ،لیکن راستے میں انہوں نے خود کُشی کا ارتکاب کیا ۔ جس میں خدا کے فضل سے وہ کامیاب نہ ہو سکے ۔تاہم اُن کی تیماردار بہن نے اس واقعے سے پہلے ذائبہ کی ذہنی تناؤ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔ چترال میں جوانسال لڑکیوں کی خودکُشی کے واقعات تشویشناک صورت اختیار کر گئے ہیں ۔ جس کے تدارک کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کی شدید ضرورت ہے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
398