Chitral Times

ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی چترال آمد کے موقع پر ہفتہ کے دن عام تعطیل کا اعلان

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اسماعیلی فرقے کی روحانی پیشوا ہزہانس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر نے اپنے اختیار ات کو استعمال کرتے ہوئے ہفتہ کے روز تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ہزہائی نس 9دسمبر کو بونی اور گرم چشمہ میں عوامی اجتماعات سے ملاقات اور خطاب کرتیں گے ۔ جس کے پیش نظر اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلباو طالبات اور اساتذہ اس میں شرکت کریں گے۔ لہذا ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق ہفتہ یعنی 9دسمبر کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

holiday order on hishighness visit to chitral

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
2958

رضاکاروں کی عالمی دن کے موقع پر اسماعیلی والنٹیئرز کو خراج تحسین

Posted on

رضاکاروں کی عالمی دن کے موقع پر مختلف مکاتب فکر کی طرف سے اسماعیلی والنٹیئرز کو خراج تحسین

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) 5دسمبر دنیا بھر میں رضاکاروں کی عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے اگر چترال کے والنٹیئرز کو خراج تحسین پیش نہ کیا جائے تو بخل ہوگا۔ خصوصا بالائی چترال کے اسماعیلی والنٹیئرز کوجو گزشتہ ایک مہینے سے رابط سڑکوں کی صفائی ، مرمت اور بحالی میں دن رات لگے ہوئے ہیں۔ جنھوں نے اپنے روحانی پیشوا ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی چترال آمد کے موقع پر بروغل یارخون اور لاسپور سے لیکر مستوج بونی تک جبکہ لوٹکوہ کے عوام مختلف ویلیز سے گرم چشمہ آنے والے زائرین کیلئے سڑکوں کی مرمت میں لگے ہوئے ہیں۔ یارخون ویلی کے رہائشی سید نیاز علی شاہ نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ یارخون سے بونی اور ریشن تک سڑکوں کی مرمت کی وجہ سے یارخون سے چترال تک کی مسافت میں دو گھنٹے کی کمی آئی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اسماعیلی رضاکار انتہائی دلجمعی اور دلچسپی سے کام کررہے ہیں۔ اور سڑکوں سے مختلف مقامات پر ملبہ ہٹانے کے ساتھ کھڈوں اور گڑھوں پر مٹی کی بھرائی کررہے ہیں۔جس سے مسافت کم ہونے کے ساتھ سفر بھی کافی حدتک آرام دہ ہوگیا ہے۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے رضاکاروں کی عالمی دن کے موقع پر ان رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کی ضلعی جنرل سیکریٹری صفت زرین نے چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ہزہائی نس پر نس کریم آغا خان کی چترال آمد پر تمام اسماعیلی کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنکی آمد نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی بلکہ پورے چترال کیلئے خوش آئندہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہزہائی نس کی چترال تشریف آوری اے کے ڈی این کے اداروں اور چترال کیلئے ترقی کا نیا دور ہوگا۔ انھوں نے اپنی پارٹی کی طرف سے اسماعیلی کمیونٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

 

chitrali volunteers volunteers of Chitral road cleaning on selfhelp basis ismaili volunteers on repairing road HH visit to Chitral and volunteers 23905321 1494727467285024 4551086648874783474 n 24232802 1494727463951691 5746765618559602664 n ismaili volunteers buzy on road repairing ismaili chitral volunteers

social work by ismaili community of Mastuj mastuj ismaili community

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , , ,
2776

ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان چترال میں بسنے والے تمام لوگوں کا مشترکہ اور قابل قدر مہمان ہے۔۔۔مغفرت شاہ

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلع ناظم چترال نے ہفتے کے روز گرم چشمہ میں ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی آمد کے موقع پر ان کی دیدار کے لئے نوتعمیر کردہ دیدار گاہ کا دورہ کیا جسے اسماعیلی کمیونٹی نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مکمل کیا ہے ۔ انہو ں نے کام کی معیار پر اطمینان کا اظہار کیااور مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا اور موقع پر موجود ریجنل کونسل کے صدر فضل حمید اور کمیونٹی کے رہنماؤں کو ضلعی حکومت کی طرف سے ہرممکن امدادوتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان چترال میں بسنے والے تمام لوگوں کا مشترکہ اور قابل قدر مہمان ہے اور اس سلسلے میں سنی کمیونٹی بھی اپنے اسماعیلی بھائیوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بونی میں دیدار گاہ کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے جسے علاقے کے عوام مختلف مقاصد کے لئے استعمال کرتے رہیں گے جوکہ اپنی وسعت کے لحاظ سے ضلع بھر میں مشہور ہوگا اور اسی طرح گرم چشمہ میں بھی عوام کو مستقبل بنیادوں پر گراونڈ کی فراہمی پر ضلعی حکومت غور کرے گی تاکہ یہ دیدار گاہ کے علاوہ دیدار مقاصد کے لئے استعمال ہوسکے۔ اس موقع پرلوٹ کوہ سے ضلع کونسل کے ممبر محمد حسین بھی موجود تھے۔

distictict nazim visit garam chashmsa didar gah2 distictict nazim visit garam chashmsa didar gah3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
2613