The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لویر چترال پولیس کے زیر اہتمام یوم شہدائے پولیس منایا گیا، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس فورس کے افسران اورجوانوں کو شاندارا لفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

لویر چترال پولیس کے زیر اہتمام یوم شہدائے پولیس منایا گیا، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس فورس کے افسران اورجوانوں کو شاندارا لفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر چترال پولیس کے زیر اہتمام یوم شہدائے پولیس منایا گیا جس میں وطن عزیز کے دامن کو دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر سے بچانے کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس فورس کے افسران اورجوانوں کو شاندارا لفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ وطن کی مٹی کو جب بھی ضرورت پڑجائے تو ہر جوان اور افسر جان کانذرانہ پیش کرنے کو تیار ہے۔اس دن کا آعاز شہداء کے روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی سے کیا گیا جبکہ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس بلال جاوید اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسرافتخار شاہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑہائے اور پولیس کے چاق وچوبند دستے کی سلامی لی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مقررین اور مقامی سکول کے طلباء وطالبات نے اس دن کی اہمیت پر اور شہادت کے بلند مرتبے پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اور چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل بلال جاوید نے کہاکہ ہمارے آباواجداد اور بزرگوں نے قربانی دے کر ہمارے لئے آزادی حاصل کی اور اس آزادی کو بھی قائم ودائم رکھنے کیلئے ہمارے شہید جانوں کی قربانی دے رہے ہیں جوکہ قابل صد ستائش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے جس کے مشرقی اور مغربی سرحدوں میں دشمنوں نے ڈیرا ڈال دیا ہے اور ہر وقت موقع کی تاک میں رہتے ہیں اور ان حالات میں آرمڈ فورسز اور پولیس ہی ہر وقت ملک کی سرحدوں میں اندرونی طور پر دشمن کے ایجنٹوں سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حال ہی میں انڈیا کے خلاف فیصلہ کن فتح حاصل کرنے میں ہمارے شہیدوں کے خون کے باعث ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر افتخار شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ تجدید عہد کا دن ہے جس میں اپنے عزم نو سے اندرون ملک کو اس کے دشمنوں سے پاک کرنے کے لئے جانوں کی قربانی دینے کا اپنے رب سے عہد کرتے ہیں تاکہ یہاں رہنے والے امن وسکون سے زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے سکول آف نالج اینڈ سائنس کے طلباء وطالبات کی طرف سے اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے میں کردار کو سراہا۔ اس سے قبل مختلف مقررین اور شعراء نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چترال پولیس کے افسران ایس پی محمد شفیع شفاء، ایس پی عتیق الرحمن، ڈی ایس پی سجاد حسین، ڈی ایس پی اکبر شاہ اور ڈی ایس پی اقبال کریم موجود تھے۔

chitraltimes police yom e shuhada lower chitral 3

chitraltimes police yom e shuhada lower chitral 2

chitraltimes police yom e shuhada lower chitral 8

chitraltimes police yom e shuhada lower chitral 1 chitraltimes police yom e shuhada lower chitral 2 chitraltimes police yom e shuhada lower chitral 3 chitraltimes police yom e shuhada lower chitral 4 chitraltimes police yom e shuhada lower chitral 5 chitraltimes police yom e shuhada lower chitral 6 chitraltimes police yom e shuhada lower chitral 9 chitraltimes police yom e shuhada lower chitral 10

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
112586

  یوم شہدائے پولیس کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی گنڈاپور کا پیغام

  یوم شہدائے پولیس کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی گنڈاپور کا پیغام

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی بہادر پولیس نے امن عامہ کے قیام ، عوام کے جان و مال اور قومی املاک کے تحفظ کیلئے فرض شناسی کے انمٹ نقوش ثبت کئے ہیں اور پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کی ہے۔ یہ بات ہم سب کیلئے اطمینان کا باعث ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس اپنے نڈر اور فرض شناس افسر صفوت غیور شہید کے یوم شہادت (4 اگست) کو ہر سال “یوم شہدائے پولیس ” کے طور پر مناتی ہے اور قوم کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ یہ زندہ قوموں کی علامت ہے کہ وہ اپنے ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر یہاں سے جاری اپنے ایک خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے گذشتہ کئی دہائیوں سے انتہائی نامساعد حالات میں جس ہمت ،دلیری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے اس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس نے لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی ہے۔ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں پولیس کے سپاہیوں سے لے کر اعلیٰ افسران تک ہر رینک کے اہلکار اور افسران شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس نے ہر محاذ پر شر پسند اور سماج دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اس خطے میں امن کی بحالی کیلئے جو شہادتیں پیش کیں وہ تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ یہ شہداءہمارے محسن ہیں اور ہم ہمیشہ ان کے احسان مندر ہیں گے۔ ہم اپنے ان عظیم شہداءکو خراج عقیدت اور ان کے لواحقین کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت شہدائے پولیس کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے ساتھ بھر پور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی جس کیلئے ایک باضابطہ طریقہ کار وضع ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت پولیس فورس کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھار ہی ہے۔ پولیس شہداءکے اہل خانہ کو صوبے کی مختلف ہاوسنگ اسکیموں میں مفت پلاٹس دیئے جار رہے ہیں۔ پولیس شہداءکیلئے بطوراے ایس آئی بھرتی کا کوٹہ 5 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کر دیاگیا ہے اور اس نئے کوٹہ کے تحت 281 شہدائ کے بچوں کو بطور اے ایس آئی بھرتی بھی کرلیا گیا ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت نے شہداءکی قربانیوں اور ان کے اہل خانہ کی ضروریات و اخراجات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے رواں مالی سال کے بجٹ میں تمام رینکس کے شہداءکیلئے مقررہ شہید پیکج میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے حکومت قائم کرتے ہی پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے پولیس کا سالانہ بجٹ گزشتہ مالی سال بڑھا کر 124 ارب روپے کردیا تھا جسے رواں سال مزید بڑھا کر 158 ارب روپے کردیا ہے تاکہ پولیس کی ضروریات بہتر طریقے سے پوری ہو سکیں۔ ہم نے پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے گزشتہ ایک سال کے دوران 30 ارب روپے سے زائد کے آلات او راسلحہ خریدا۔ موجودہ حکومت نے دہشت گردی سے متاثرہ جنوبی اضلاع میں پولیس فورس کو مضبوط بنانے کیلئے 2500 مختلف رینکس کی نئی آسامیاںتخلیق کی ہیں۔ ضم اضلاع میں ایلیٹ فورس کی پہلی بار تعیناتی کیلئے 1196 اہلکاروں کو جدید خطوط پر ٹریننگ کروائی گئی۔ خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں اور افسران کی تنخواہوں کو بلوچستان اور پنجاب پولیس کے برابر کردیا ہے جو ان کا حق تھا۔ میں یقین دلاتاہوں کہ صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان کی بحالی کیلئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دے گی اور پولیس فورس کی تمام ضروریات کو بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
112577

یوم شہدائے پولیس، چترال لوئر اور اپر میں الگ الگ تقریبات، شہداٗ پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، 

Posted on

یوم شہدائے پولیس، چترال لوئر اور اپر میں الگ الگ تقریبات، شہداٗ پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر اور اپر چترال میں یوم شہدائے پولیس انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، دن کا اغاز یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے جامع مسجد پولیس لائن لوئر اور اپر چترال میں شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی سے کیا گیا،اور اس عزم کا اظہار کیا گیا  کہ وطن عزیز کو امن کا گہوارا بنانے اور دہشت گردی وانتہا پسندی سے پاک کرنے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور پولیس فورس کا مورال پہلے کی طرح اب بھی بلند سے بلند تر ہے۔ اتوار کے روزچترال شہر میں منعقدہ ایک تقریب میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل بلال جاوید، ڈپٹی کمشنر لویر چترال محسن اقبال اور ڈی پی او افتخار شاہ کے علاوہ دوسرے مقررین ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، خطیب خلیق الزمان اورمولانا اسرار الدین الہلال نے شہدائے پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہ عظیم لوگ تھے جنہوں نے ہماری آج کے لئے اپنا کل قربان کردیا اور قانون کی بالادستی اور مملکت خداداد پاکستان کی شہریوں کی جان،مال اور آبرو کی حفاظت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اس موقع پر ڈی سی لویر چترال نے شہدائے پولیس کے اہل خانہ کے لئے جامع طرز پر پیکج قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بال کرنا اور ان کا ہرطرح کا خیال رکھنا ہم پر فرض ہے۔ کرنل بلال جاوید نے بھی شہدائے پولیس کے اہل خانہ کے لئے پیکج میں مناسب اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی اور کہاکہ اسے پاک آرمی کے شہداء کے اہل خانہ کے لئے دی جانے والی مراعات کے برابر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اپنی ذمہ داری کی نوعیت کے لحاظ سے انتہائی مشکل اور نازک صورت حال سے دوچار رہتا ہے۔ ڈی پی او افتخار شاہ نے کہاکہ شہدائے پولیس کو پولیس فورس میں مرکزی مقام حاصل ہے اور ہرسال 4اگست کو صوبائی سطح سے لے کر اضلاع کی لیول تک یوم شہدائے پولیس مناکر اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ پولیس فورس اپنے شہداء کی نقش قدم پر چلتے ہوئے قربانی کے لئے ہر دم تیار ہے اور یہ کہ پولیس کے شہداء کی یادیں کبھی ماندنہیں پڑجائیں گے۔

اس موقع پر شہداء کے بچوں اور بچیوں کے ساتھ ساتھ دوسرے لواحقین میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس دن کی مناسبت سے ڈی پی او نے کئی شہدائے پولیس کے مزاروں پر پھول چڑہائے اور ان کی درجات کی بلندی کے لئے دعائیں مانگی۔

اسی طرح یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے چترال اپر میں ضلعی پولیس کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایڈشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج راجا محمد شعیب، ڈی سی اپر حسیب الرحمان خلیل، اے ڈی سی،ڈی پی او چترال اپر محمد عتیق شاہ،ایکس ای این اپر چترال، تحصیل ناظم سردار حکیم، ٹی یم۔او، لواحقین شہداء پولیس اور عازیان پولیس سمیت پولیس افسران و جوانان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران ایڈشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے شہدائے پولیس کی بلند درجات پر بات کی۔

ڈی سی اپر حسیب الرحمان خلیل نے شہدائے پولیس کو عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔ شہدائے پولیس کے ساتھ عقیدت کے طور بچوں نے بہت خوبصورت انداز میں حمد، نعت اور ملی نغمے پیش کئے۔ ضلعی پولیس سربراہ چترال اپر محمد عتیق شاہ نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہو کہا کہ آج ہم یہاں ایک انتہائی اہم موقع پر جمع ہوئے ہیں، جس کا مقصد اپنے بہادر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ہماری آج کو پر امن بنائے۔ ۔پولیس فورس کی جانب سے ان شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقعے پر افسران نے پولیس لائنز میں ایک بارک کا افتتاح کئے جوکہ شہدائے پولیس بارک نام سے منسوب ہے۔ پولیس شہداء کے لواحقین میں پیکجز تقسیم کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر قاضی فضل ربانی نے شہدائے پولیس کے بلند درجات کی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی۔

chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 3 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 4 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 5 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 6 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 7 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 8 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 9

chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 2 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 11 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 13 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 14 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 15

chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 12 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 16

chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 17 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 18 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 19 chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 1

chitraltimes yom shuhada e police chitral upper and lower 20

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
91684

یوم شہدائے پولیس ، بونی چوک میں اپر چترال پولیس کی طرف سے شہدا پولیس کیمپ کا انعقاد ، ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی جرات،بہادری اور قربانی پر فخر ہے۔ڈی پی او محمد عتیق شاہ  

Posted on

یوم شہدائے پولیس ، بونی چوک میں اپر چترال پولیس کی طرف سے شہدا پولیس کیمپ کا انعقاد ، ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی جرات،بہادری اور قربانی پر فخر ہے۔ڈی پی او محمد عتیق شاہ

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ہر سال کی طرح اس سال بھی اپر چترال میں یوم شہدا پولیس جوش و جذبے سے منانے کا اہتمام کیا گیا ہے اس سلسلے آج اپر چترال پولیس کی جانب سے بونی چوک میں باقاعدہ کیمپ لگایا گیا اس کیمپ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے پولیس اپر کے ساتھ ہمدردی کے طور پر حاضری دی اور ان کےخدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی تاثرات قلم بند کیے۔

ڈی پی او اپر چترال محمد عتیق شاہ اور ایس پی انوسٹی گیشن اجمل خان بھی شہدا کیمپ بونی اپر چترال میں جوانوں کے حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود رہے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر شاہ، ڈی ایس پی موڑکھؤ تورکھو بہادر خان بھی ڈی پی او کے ساتھ موجود تھے۔ کیمپ میں مسافروں اور راہگیروں کو ٹھنڈی شربت سے تواضع کی گئی اس موقع پر ڈی پی او اپر چترال نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پولیس کے جوانوں کی تاریخ قربانیوں اور شہادت سے بھری پڑی ہے۔ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی جرات،بہادری اور قربانی پر فخر ہے ۔

پولیس کی قربانیوں ہی کی وجہ سےعوام سکون کا سانس لے رہی ہے۔یوم شہدا پولیس منانے کا مقصد امن دشمن قوتوں کو پیغام دینا ہے کہ ہمارے حوصلہ بلند ہیں۔ پولیس فورس مادر وطن کے امن و آمان کے خاطر شب و روز متحرک ہے۔اس لیے کسی بھی قانون شکن اور امن دشمن عناصرکو خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہونگے ۔

chitraltimes dpo upper chitral police shuhada camp booni 2 chitraltimes dpo upper chitral police shuhada camp booni 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
91547

یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے لویر اور اپر چترال میں تقریبات کا انعقاد، شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

Posted on

یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے لویر اور اپر چترال میں تقریبات کا انعقاد، شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

chitraltimes yom e shuhada police lower chitral3

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے لویر اور اپر چترال میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، جہاں شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا، 4 اگست یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد پولیس لائن لویر چترال میں نہایت عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے کیا گیا۔ یادگار شہداء پر لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح کنڈی, لیفٹننٹ کرنل قیصر رضاء, ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان, کیپٹن شہزاد اور منیجر نیشنل بنک چترال برانچ امجد احمد ثانی نے پولیس لائن میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی پھول چڑھائے اور شہداء کی درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تقریب میں قاری عبدالجمال ناصر, انجینئر خادم اللہ پروگرام منیجر پاتریپ سرحد رورل سپورٹ پروگرام , شہدائے پولیس کے ورثاء اور ایس۔کے ۔ایس سکول کے اسٹودنٹس , منسٹریل سٹاف اور دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے ۔

تقریب کے موقع پر مہمانوں نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک کے تمام سیکیورٹی فورسز کے شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں
شہداء نے قوم کی آج کیلئے اپنے کل کو قربان کیا اور شہادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے ہیں۔ان کی قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں ، ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھاکہ آج ملک میں امن کی جو فضاء قائم ہے اس کے پیچھے شہدائے کی لازاوال قربانیاں ہیں ان کی لازاوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔اولوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی فیملیز کو یہ یقین ہو کہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ محکمہ کا ہر ایک جوان اور افسر اپنے ہر ایک شہید کے خاندان کے شانہ بشانہ موجود ہیں۔ شہداء نے قوم کے آج کے لئے اپنے کل کو قربان کیا اور شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے، ان کے قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں۔ قوم کے ان عظیم اور بہادر سپوتوں نے عوام الناس کے تحفظ اور ملک وقوم کی بقاء اور سر بلندی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو کہ ان کی بہادری اور ملک وقوم سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تقریب میں شریک مہمانوں نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کے ہمراہ شہدائے پولیس کے ورثاء اور بچوں میں تحائف تقیسم کئیں۔ تقریب کے آخر میں شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی اور ملک میں امن وامان و استحکام کیلئے اجتما عی دُعائیں کی گئی۔اس سے قبل شہدا کے لیے پولیس لاین مسجد میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔

اسی طرح اپر چترال میں بھی یوم شہدا انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، اس حوالے سے ایک پر وقار تقریب اپر چترال پولیس کے زیر اہتمام پولیس لاٸن بونی اپر چترال میں منعقد ہوٸ جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال شاہ جہان دورانی کمانڈنٹ 144وینگ مستوج اپر چترال نور الہی پولیس افسران اپر میں موجود لاٸین ڈیپارٹمنٹ سربراہاں پولیس شہدا لواحقین اور مختلف مکاتب فکر افراد کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہدا پولیس کے یاد گاروں پر حا ضری دی گٸی پھول چڑھاٸی اور فاتحہ خوانی کی گٸی پولیس کے چاق وچوبند نوجوانوں نے سلامی پیش کی۔سلامی کے بعد تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد مقرریں اپنے خطاب میں شہدا پولیس کو خراج تحسین پیش کر تے ہوۓ کہا کہ اج کا دن شہدا پولیس اور غازیان پولیس کی ان قر بانیوں کی یاد میں مناٸی جاتی ہے جنہوں نے وطن عزیز پاکستان کی ابیاری کی خاطر اپنی زندہ گیاں لوٹا دین مقررین نے مزید کہا زندہ قوم اپنے بہادروں کی قر بانیوں کو ھہیشہ یاد رکھتی ہیں اس لیے محکمہ پولیس 4 اگست کا دن اپنے شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کے نام کر تا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر شہدا کے ورثا میں تخایف بھی تقسیم کیے گیے۔اس موقع پر شہدا ریلی بھی نکالی گٸی جو کہ پولیس لاٸن سے شروغ ہوکر بازار میں چوک میں اکر اختتام پزیر ہوٸی جس میں پولیس افسران اپر چترال اور پولیس نوجوانوں نے حصہ لیا ۔

chitraltimes police shuhadaa day upper chitral3

chitraltimes police shuhadaa day upper chitral chitraltimes police shuhadaa day upper chitral 1 chitraltimes police shuhadaa day upper chitral 2 chitraltimes police shuhadaa day upper chitral4 chitraltimes police shuhadaa day upper chitral 5

chitraltimes yom e shuhada police lower chitral4 chitraltimes yom e shuhada police lower chitral2 chitraltimes yom e shuhada police lower chitral gift chitraltimes yom e shuhada police lower chitral 4

chitraltimes yom e shuhada police lower chitral1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77532

چترال لوئیر میں یوم شہدائے پولیس انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا

چترال لوئیر میں یوم شہدائے پولیس انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹایمز) چترال لوئیر میں یوم شہدائے پولیس انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا جس میں پولیس کے شہداء کو حراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاگیا کہ ان جان باز جوانوں کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے ہم آج امن وسکون اور چین کی زندگی گزاررہے ہیں اور ساتھ اس عہد کا اعادہ بھی کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر پولیس کا ہر جوان اپنے مادر وطن پر جان نچھاورکرنے کے لئے تیارہے اور قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری وساری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کے پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سونیہ شمروز خان نے پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو ملک وملت کے لئے انمول قرار دیتے ہوئے کہاکہ پولیس فورس کو ان پر ناز ہے جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کردیا اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کردیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے شہداء نے دشمن کے ساتھ مقابلے میں شیر کی طرح لڑتے ہوئے سینے پر گولی کھاتے ہیں اور وطن کی مٹی پر قربان ہوتے ہیں جن کے لئے اللہ کے ہاں بھی بہت بڑا اجر لکھا ہوا ہے۔ انہوں نے پولیس فورس کی طرف سے شہداء کے اہل خاندانوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر دم ان کے ساتھ ہیں اور انہیں کسی بھی مشکل موقع پر تنہا نہیں چھوڑ اجائے گا۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد نے اس موقع پر پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ اپنے نیک بندوں کی جانوں اورمالوں کو جنت کے بدلے خریدتا ہے اور ان کا اجر اللہ کے پاس محفوظ ہے اور ایسے لوگ یقینا بڑے مقام پر فائز ہوں گے۔انہوں نے حال ہی میں ارسون میں شہادت کا رتبہ پانے والے شہید کنسٹبل ارباب الدین کی قربانی کو منظوم شکل میں بیان کرکے محفل کو گرمادیا۔

اس موقع پر لویر چترال پولیس کے شہداء سب انسپکٹر عطاء الرحمن، سب انسپکٹر امان اللہ، سپاہی ارباب الدین، سپاہی شریف الدین، سپاہی حیدرعلی اور سپاہی سریر احمد کے لواحقین کو تحائف اور شیلڈ پیش کئے جنہیں ان کے والد، بیٹا یا بھائیوں نے ڈی پی او سونیہ شمروز، محمد خالد اور چترال کے ریٹائرڈ پولیس افسران سے وصول کئے۔ اس سے قبل شہدائے پولیس کی یاد میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جوکہ ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد کی قیادت میں پولیس لائنز سے شروع ہوکر مختلف بازارو ں سے گزر کر دوبارہ پولیس لائنز میں احتتام پذیر ہوا۔ سہ پہر کو شہدائے پولیس کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں میچ پریڈ گراونڈ میں کھیلے گئے جہاں ڈی پی او اور دوسرے سینئر پولیس افسران نے میچ دیکھا۔

chitraltimes dpo chitral lower sonia on shuhada day 4 chitraltimes dpo chitral lower sonia on shuhada day4 chitraltimes dpo chitral lower sonia on shuhada day3 chitraltimes dpo chitral lower sonia on shuhada day1

chitraltimes dpo sonia shamroz offered fatiha on yadgar shuhada chitral chitraltimes dpo sonia shamroz offered fatiha on yadgar shuhada chitral1 chitraltimes dpo sonia shamroz offered fatiha on yadgar shuhada chitral2 chitraltimes dpo sonia shamroz offered fatiha on yadgar shuhada khalid sp chitral

chitraltimes shuhadaie police day observed chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64252