کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی، ریوینیو احداف اور حکومتی واجبات کے حصول سے متعلق جائزہ اجلاس
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی، ریوینیو احداف اور حکومتی واجبات کے حصول سے متعلق جائزہ اجلاس
سوات ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی، ریوینیو احداف اور حکومتی واجبات کے حصول سے متعلق جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کمپیوٹرائزیشن لینڈ ریکارڈ سوات، بونیر و شانگلہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اجلاس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل، انسدادِ تجاوزات مہم، مجموعی اہداف، پرائس کنٹرول، انسپکشن، کھلی کچہری، گوڈ گورننس فریم ورک میں پیشرفت، ریونیو اہداف و حکومتی واجبات کے حصول میں پیشرفت اور سروس ڈیلیوری سنٹرز کی فعالیت پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو سراہااور انتظامی آفیسرز کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ یقینی بنانے اور عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے ضلع میں اشیا ء خورد و نوش کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈسٹرکٹ پرائس ریوئیو کمیٹیوں کے اجلاس کے انعقاد کی ہدایت کی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
کمشنر ملاکنڈ نے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری اداروں کی باقاعدہ انسپکشن یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کواحکامات جاری کئے۔
تجاوزات سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کسی قسم کی رعایت نہ برتنے اور ریونیو ریکارڈ و صوبائی اور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلاامتیاز کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
کمشنر ملاکنڈ نے شہرویوں کیطرف سے پاکستان سیٹیزن پورٹل اور اختیار عوام پر درج شدہ شکایات کی فوری حل کےلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو موسون شجرکاری مہم شروع کرنے کی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں سے رونما ہونے والی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ کمشنر ملاکنڈ نے محکمہ تعلیم، محکمہ فارسٹ اور رضاکاروں سے شجر کاری مہم کامیاب بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
کمشنر ملاکنڈ نے ریوینیو احداف کی حصولی کیلئے ریوینیو آفیسرز کو دئے گئے احداف کے مطابق کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو حصول زمین کے التوا مقدمات کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔
کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن لینڈ ریکارڈز سوات کو مٹہ میں زیر التوا سنٹر کی فعالیت کےلئے کی ہدایت
کی۔
کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ تحصیلداران سے زیر التوا میوٹیشن کیسز کو بروقت پورا کرنے کیساتھ ساتھ ریکوری ٹارگیٹس دینے کی ہدایت کی۔
کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو متنبہ کیا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوکا “اختیار عوام کا” پورٹل کے تحت دی جانے والی عوامی رائے پر آفسران کااحتساب ہو گا۔