Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

شیئر کریں:

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں ریونیو کے حوالے سے مختلف اہداف سمیت انسدادِ تجاوزات مہم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں ریونیو امور کے حوالے سے کارکردگی اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ریوینیو اہداف پر نظر رکھنے اور اس سلسلے میں ضلعی سطح پر اجلاس تواترسے منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے۔

 

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت کے پیشِ نظر ریونیو کورٹ کیسسز بروقت نمٹائے جائیں۔ اجلاس میں بہتر طرز حکمرانی فریم ورک، سروس ڈیلیوری سنٹرز کا قیام اور لینڈ کمپیوٹرائزیشن میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ٹو کمشنر محمد علی نے پیشرفت پر اجلاس کو اس حوالے سے بریف کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں سروس ڈیلیوری سنٹرز قیام آخری مرحلے میں داخل سمیت بعض اضلاع میں سروس ڈیلیوری سنٹرز کے قیام پرافتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے لینڈ کمپیوٹرائزیشن کو اہم قرار دیتے ہوئے باقی ماندہ اضلاع میں اس کام میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس کو پاکستان سیٹیزن پورٹل اور اضلاع میں کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات کے حل میں پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس ضمن میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

chitraltimes commissioner malakand chaired meeting of dcs

 

 

 

 

خیبر پختونخوا بیک وقت سیلاب، معاشی چیلنجز سے نبردآزما ہے۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش
ضلعی انتظامیہ ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام پر خصوصی توجہ دے۔ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش
سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے عمل کو شفاف اور موثر بنایا جائے۔ چیف سیکرٹری

پشاور (چترال ٹائمز رپوٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے عمل کو شفاف اور موثر بنانے کو یقینی بنایا جائے۔ یہ ہدایت انہوں نے جمعرات کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ سیکرٹریز کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈوکیٹ جنرل، تمام انتظامی سیکرٹریوں سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ سیکرٹریز کمیٹی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا اور انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ خیبرپختونخوا بیک وقت سیلاب اور مشکل معاشی چیلنجز سے نبردآزما ہے۔ تاہم صوبائی حکومت کے اقدامات سے صوبے کے بہادر عوام مشکل حالات سے نکل آئیں گے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی و امداد کے عمل کو شفاف اور موثر بنانے سمیت رقوم کی جلد ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لئے ٹیمیں جلد سروے مکمل کریں۔ سیکرٹری صحت نے اجلاس کو ڈینگی کیسز اور متعلقہ محکموں کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا امسال اب تک ڈینگی کے 2221 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ کیسز اگست کے مہینے میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ مل کر ڈینگی وائرس اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ملیریا کی روک تھام پر خصوصی توجہ دیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
65611