Chitral Times

چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے زیر اہتمام چترال کو حق دو کے مطالبے کے ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام درخواستیں جمع کرنے کی مہم کا آغاز

Posted on

چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے زیر اہتمام چترال کو حق دو کے مطالبے کے ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام درخواستیں جمع کرنے کی مہم کا آغاز

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے زیر اہتمام چترال کو حق دو کے مطالبے کے ساتھ چترال شہر میں اتوار کے روز ایک زبردست مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ایک ہی دن چیف جسٹس آف پاکستان کے نام تقریبا تین ہزار درخواستیں جمع ہو ییں جس میں چترال کے مختلف مکاتب فکر نے چترال کو حق دوکے نعرے اور مطالبے کے ساتھ دستخط کرکے چیف جسٹس کے نام درخواستیں بھر دی۔ درخواست جمع کرنے کی مہم میں سی ڈی ایم کے چیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ ، عنایت اللہ اسیر ودیگر بھی موجود تھے۔

اس مہم میں تحریک تحفظ حقوق چترال کے رہنماوں خصوصا پیر مختار کے گزشتہ چار ہفتوں سے دھرنا اور گزشتہ پانچ دنوں سے بھوک ہڑتال پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور حکمرانوں کی بے حسی پر انتہایی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ سی ڈی ایم کے چیرمین وقاص احمد نے اس موقع پر چترال کے عوام سے اپیل کی کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام درخواستی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انھوں نے اس موقع پر کہاکہ اس مہم کو چترال کے کونے کونے تک پہنچا یا جاییگا اور کم از کم دس ہزار درخواستیں چیف جسٹس آف پاکستان کے نام اسلام آباد بھیجے جاییں گے۔ تاکہ وہ چترال کے مسایل اور بینادی حقوق کی عدم دستیابی خصوصا سڑکوں کی خستہ حالی پرسوموٹو ایکشن لے سکے۔

chitraltimes cdm application collection campaign for chief justice 2 chitraltimes cdm application collection campaign for chief justice 1

chitraltimes cdm application collection campaign for chief justice 31

chitraltimes cdm application collection campaign for chief justice soto moto

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71454

چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے چیرمین وممبران کا چترال مستوج شندور روڈ کا دورہ، تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار

چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے چیرمین وممبران کا چترال بونی مستوج شندور روڈ کا دورہ، تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار

 

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز)چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ (سی ڈی ایم) کے چیئرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ،معروف عالم دین مولانااسرارالدین الہلال،سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر،سابق ماہرتعلیم لیاقت علی خان،سابق صدرتجاریونین ضلع لوئرچترال شبیراحمد،مولاناعبدالغنی چمن،شیرحکیم،اعجازاحمد،قاضی علی مراد اوردوسروں نے گذشتہ روزچترال شندورروڈ پر کام کاتفصیلی جائزہ لیااور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے زیرنگرانی جاری  کام کوتسلی بخش قراردیتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ چترال شندور روڈکشادگی منصوبہ میں اراضی مالکان کوفوری معاوضہ دیاجائے تاکہ پرائیویٹ زمینات پربھی کام شروع کیاجائے۔اورسرکاری اراضی پرکام انتہائی تسلی بخش اورتیزی کے ساتھ ہورہاہے جگہ جگہ درجنوں مشینری مختلف مقامات پرکام کررہے ہیں۔

چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ (سی ڈی ایم) کے اہلکاروں نے ڈپٹی کمشنر اپرچترال منظوراحمدافریدی سے ملاقات میں چترال شندورروڈ کے آس پاس زمینات،مکانات دوکانات کا سروے و پیمائش مکمل کرکے معاوضہ کی ادائیگی،بونی تورکہوبوزندہ روڈ،کوشٹ پل اورروڈ  پرکام شروع کرنے،مستوج بروغل،تورکہوتریچ،بوزندہ کھوت،ریچ اورلوٹ اویرروڈ کے لئے حکمت عملی  وضع کرنے کامطالبہ کیا۔  ڈپٹی کمشنر اپرچترال نے سی ڈی ایم کے رضارکاروں کاشکریہ اداکرتے ہوئے ہرقسم  تعاون  کی یقین دہانی کی۔چیئرمیں وقاص احمدایڈوکٹ نے کہاکہ سی ڈی ایم کے رہنما چترال میں سڑکوں کے لئے موثر کردار ادا کررہے ہیں یہ ایک غیرسیاسی تنظیم ہے جواپراورلوئرچترال کے سڑکوں کے حوالے سے  معرض وجود میں ایی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اپر چترال کے خوبصورت گاون ریشن کے دریا چترال کے تیزبہاو سے تباہی اور کٹاو کو روکنے کے لیے جلد از جلد عملی کام شروع کیاجائے تاکہ مارچ سے دریا چترال کا پانی چھڑنا شروغ ہوجایگا وہاں کام کرنامشکل ہوگا۔اگراس پرفوری کام شروع کیاجائے تاکہ  ریشن کی باقی ماندہ زمینات کو محفوظ بنایا جاسکے۔

وقاص احمد نے کہاکہ چترال پاکستان کے چندخوبصورت مقامات میں سرفہرست ہے جس کے برف پوش پہاڑ،دلکش وادیاں،آبشاریں اورسرسبزپھلداردرخت سیاحوں کواپنی طرف کھینچتے ہیں۔ محصوص ثقافت اور اپنی نرالی رسم و رواج کیلئے دنیا بھر میں مشہور کیلاش قبیلے کے لوگوں کی تہواروں اور رسومات کیلئے پاکستان کے کونے کونے اور دنیا بھر سے ہر سال کثیر تعداد میں سیاح اس جنت نظیر وادی میں آتے رہتے ہیں مگر سیاح جب ایک بار یہاں آتا ہے تو دوبارہ آنے سے کتراتا ہے جس کی بنیادی وجہ یہاں کی حراب سڑکیں ہیں۔

اس موقع پرموری لشٹ کے مقام پر کنسٹرکشن کمپنی کے نمائندے عرفان اوریشن میں کنسلٹنٹ کے اہلکار محمداحمد لن گا نے چترال شندورروڈ کے حوالے سے سی ڈی ایم کے عہدہداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ روڈکی لمبائی 153کلومیٹر،چوڑائی 42فٹ،کارپٹینگ 32فٹ اور23 آرسی سی پلز ہیں ۔اس روڈکی پی سی ون کے لئے 16.55 ارب روپے منظورہوئے ہیں۔

chitraltimes chitral shandur road

chitraltimes cdm visit dc upper

 

chitraltimes cdm visit dc upper2

chitraltimes cdm visit dc upper4

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59014

سی ڈی ایم کے زیراہتمام 17جولائی کو منعقد ہونے والی سیمینار ملتوی کردیا گیا

سی ڈی ایم کے زیراہتمام 17جولائی کو منعقد ہونے والی سیمینار ملتوی کردیا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ ( سی ڈی ایم ) کی طرف سے یہ اعلان کیاگیا ہے کہ چترال کے سڑکوں کے حوالے سے 17جولائی 2021 کو منعقد ھونے والی ا یک روزہ سیمینار کی تاریخ عید الاضحی کے نہایت قریب ہونےکی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ تاریخ عید کے قریب ہونے کی وجہ سے سیاسی نمائندگان کے ساتھ سرکاری افسران کی حاضری ممکن نہ ہوسکی۔ لہذا سی ڈی ایم ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کی مشاورت کے بعد نئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , ,
50171

سی ڈی ایم کے زیراہتمام 17جولائی کو سیمینارمنعقد ہوگا،تمام مکتبہ فکر کو شرکت کی دعوت۔وقاص ایڈوکیٹ

چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ (سی ڈی ایم) کے صدر وقاص احمد ایڈوکیٹ نے چترال میں سڑکوں کی مخدوش صورت حال اور چترال کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے سڑکوں کی اہمیت واضح کرنے کے لئے 17جولائی کو یک روزہ سیمینار میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، وفاقی وزیر مواصلات، صوبائی وزیر سیاحت، چیرمین این ایچ اے اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو دعوت دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کریں تاکہ اس علاقے میں سڑکوں کی ترقی ان کے بدولت ممکن ہوسکے۔


پیر کے روز چترال پریس کلب میں سی ڈی ایم کے دیگر رہنماؤں محمد افضل خان، لیاقت علی خان، عنایت اللہ اسیر، شبیر احمد خان، شاکر احمد، صابر احمد اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سیمینار کا مرکزی عنوان “سڑک وقت کی ضرورت، ترقی کی ضمانت”ہے جس میں چترال سے تعلق رکھنے ممبران اسمبلی، سینیٹر اورسول سوسائٹی کے دانشور، متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام شرکت کرکے چترال میں روڈانفراسٹرکچر کے حوالے سے اپنے مقالات اور تجاویز پیش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ سڑک کسی علاقے اور قوم کی ترقی کے لئے بنیادی ضرورت کی حیثیت رکھتی ہے اور چترال میں سویٹزرلینڈ سے بھی حسین اور دلکش نظارے ہونے کے باوجود یہاں سیاحت کے ترقی نہ کرنے اور معدنی ذخائر سے مالامال پہاڑوں سے فائدہ نہ اٹھانے کی وجہ بھی سڑکوں کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے وزیرا عظم عمران خان پر زور دیا کہ وہ سیاحت کی ترقی کے لئے ایک وژن رکھتے ہیں اور اسی کے ذریعے ملک کو غربت سے نکالنے کا تہیہ کرچکے ہیں اس لئے ان کا اس سیمینار میں تشریف لانا ناگزیر ہے جبکہ مصروفیات کی بنا پر نہ آسکنے کی صورت میں مراد سعید کو اپنی نمائندگی کے لئے ضرور چترال بھیج دے۔

انہوں نے کہ سی ڈی ایم ایک غیر سیاسی تنظیم جوکہ تمام تر تعصبات سے پاک ہے اور اس کا مطالبہ عوام سے صرف یہ ہے کہ وہ اس بات کو اجاگر کرتے رہیں کہ سڑک کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور چترال کی سڑکیں انتہائی مخدوش اور نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ ملاکنڈ ڈویژن سے رکھنے کی حیثیت سے چترال کی سڑکوں کو بھی سوات کے برابر لانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر ڈرائیور یونین کی طرف سے پشاور چترال روٹ پر 22پہیہ والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی اوورلوڈنگ کو چترال کی سڑکوں کے لئے نقصان قرار دیتے ہوئے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

chitraltimes cdm press confrence chitral2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
49994