Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے چیرمین وممبران کا چترال مستوج شندور روڈ کا دورہ، تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار

شیئر کریں:

چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے چیرمین وممبران کا چترال بونی مستوج شندور روڈ کا دورہ، تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار

 

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز)چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ (سی ڈی ایم) کے چیئرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ،معروف عالم دین مولانااسرارالدین الہلال،سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر،سابق ماہرتعلیم لیاقت علی خان،سابق صدرتجاریونین ضلع لوئرچترال شبیراحمد،مولاناعبدالغنی چمن،شیرحکیم،اعجازاحمد،قاضی علی مراد اوردوسروں نے گذشتہ روزچترال شندورروڈ پر کام کاتفصیلی جائزہ لیااور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے زیرنگرانی جاری  کام کوتسلی بخش قراردیتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ چترال شندور روڈکشادگی منصوبہ میں اراضی مالکان کوفوری معاوضہ دیاجائے تاکہ پرائیویٹ زمینات پربھی کام شروع کیاجائے۔اورسرکاری اراضی پرکام انتہائی تسلی بخش اورتیزی کے ساتھ ہورہاہے جگہ جگہ درجنوں مشینری مختلف مقامات پرکام کررہے ہیں۔

چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ (سی ڈی ایم) کے اہلکاروں نے ڈپٹی کمشنر اپرچترال منظوراحمدافریدی سے ملاقات میں چترال شندورروڈ کے آس پاس زمینات،مکانات دوکانات کا سروے و پیمائش مکمل کرکے معاوضہ کی ادائیگی،بونی تورکہوبوزندہ روڈ،کوشٹ پل اورروڈ  پرکام شروع کرنے،مستوج بروغل،تورکہوتریچ،بوزندہ کھوت،ریچ اورلوٹ اویرروڈ کے لئے حکمت عملی  وضع کرنے کامطالبہ کیا۔  ڈپٹی کمشنر اپرچترال نے سی ڈی ایم کے رضارکاروں کاشکریہ اداکرتے ہوئے ہرقسم  تعاون  کی یقین دہانی کی۔چیئرمیں وقاص احمدایڈوکٹ نے کہاکہ سی ڈی ایم کے رہنما چترال میں سڑکوں کے لئے موثر کردار ادا کررہے ہیں یہ ایک غیرسیاسی تنظیم ہے جواپراورلوئرچترال کے سڑکوں کے حوالے سے  معرض وجود میں ایی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اپر چترال کے خوبصورت گاون ریشن کے دریا چترال کے تیزبہاو سے تباہی اور کٹاو کو روکنے کے لیے جلد از جلد عملی کام شروع کیاجائے تاکہ مارچ سے دریا چترال کا پانی چھڑنا شروغ ہوجایگا وہاں کام کرنامشکل ہوگا۔اگراس پرفوری کام شروع کیاجائے تاکہ  ریشن کی باقی ماندہ زمینات کو محفوظ بنایا جاسکے۔

وقاص احمد نے کہاکہ چترال پاکستان کے چندخوبصورت مقامات میں سرفہرست ہے جس کے برف پوش پہاڑ،دلکش وادیاں،آبشاریں اورسرسبزپھلداردرخت سیاحوں کواپنی طرف کھینچتے ہیں۔ محصوص ثقافت اور اپنی نرالی رسم و رواج کیلئے دنیا بھر میں مشہور کیلاش قبیلے کے لوگوں کی تہواروں اور رسومات کیلئے پاکستان کے کونے کونے اور دنیا بھر سے ہر سال کثیر تعداد میں سیاح اس جنت نظیر وادی میں آتے رہتے ہیں مگر سیاح جب ایک بار یہاں آتا ہے تو دوبارہ آنے سے کتراتا ہے جس کی بنیادی وجہ یہاں کی حراب سڑکیں ہیں۔

اس موقع پرموری لشٹ کے مقام پر کنسٹرکشن کمپنی کے نمائندے عرفان اوریشن میں کنسلٹنٹ کے اہلکار محمداحمد لن گا نے چترال شندورروڈ کے حوالے سے سی ڈی ایم کے عہدہداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ روڈکی لمبائی 153کلومیٹر،چوڑائی 42فٹ،کارپٹینگ 32فٹ اور23 آرسی سی پلز ہیں ۔اس روڈکی پی سی ون کے لئے 16.55 ارب روپے منظورہوئے ہیں۔

chitraltimes chitral shandur road

chitraltimes cdm visit dc upper

 

chitraltimes cdm visit dc upper2

chitraltimes cdm visit dc upper4

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59014