
چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے زیر اہتمام چترال کو حق دو کے مطالبے کے ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام درخواستیں جمع کرنے کی مہم کا آغاز
چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے زیر اہتمام چترال کو حق دو کے مطالبے کے ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام درخواستیں جمع کرنے کی مہم کا آغاز
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے زیر اہتمام چترال کو حق دو کے مطالبے کے ساتھ چترال شہر میں اتوار کے روز ایک زبردست مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ایک ہی دن چیف جسٹس آف پاکستان کے نام تقریبا تین ہزار درخواستیں جمع ہو ییں جس میں چترال کے مختلف مکاتب فکر نے چترال کو حق دوکے نعرے اور مطالبے کے ساتھ دستخط کرکے چیف جسٹس کے نام درخواستیں بھر دی۔ درخواست جمع کرنے کی مہم میں سی ڈی ایم کے چیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ ، عنایت اللہ اسیر ودیگر بھی موجود تھے۔
اس مہم میں تحریک تحفظ حقوق چترال کے رہنماوں خصوصا پیر مختار کے گزشتہ چار ہفتوں سے دھرنا اور گزشتہ پانچ دنوں سے بھوک ہڑتال پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور حکمرانوں کی بے حسی پر انتہایی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ سی ڈی ایم کے چیرمین وقاص احمد نے اس موقع پر چترال کے عوام سے اپیل کی کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام درخواستی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انھوں نے اس موقع پر کہاکہ اس مہم کو چترال کے کونے کونے تک پہنچا یا جاییگا اور کم از کم دس ہزار درخواستیں چیف جسٹس آف پاکستان کے نام اسلام آباد بھیجے جاییں گے۔ تاکہ وہ چترال کے مسایل اور بینادی حقوق کی عدم دستیابی خصوصا سڑکوں کی خستہ حالی پرسوموٹو ایکشن لے سکے۔