Chitral Times

چترال میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اسکی ترقی کےلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔کرنل قیصر

Posted on

چترال میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اسکی ترقی کےلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ لیفٹیننٹ کرنل قیصر رضا

دروش (نمایندہ چترال ٹائمز ) چترال میں سیاحت کی ترقی کے سلسلے میں پاک فوج/ چترال سکاؤٹس نے کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس حوالے سے دروش میں ونگ کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل قیصر رضا کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ، سیاحت، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل قیصر رضا نے کہا کہ پاک فوج زندگی کے ہر شعبے میں علاقے کے عوام کی خدمت کررہی ہے اور چاہتے ہیں کہ چترال کی سیاحت کو ترقی دیکر یہاں پر مختلف شعبوں میں ترقی کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بالائی افسران چترال میں سیاحت کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، آجکل سیاحت ایک اہم صنعت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، چترال میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ہمیں انسے استفادہ کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں ہم ہر قسم تعاون کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ سیاحت کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی، سیاحت کے مواقع کی نشاندہی کرکے رکاوٹوں کو دور کرنے اور نئے مواقع سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرکے ایک جامع پلان مرتب کیا جانا مقصود ہے۔ اجلاس میں محکمہ سیاحت کے نمائندے زرین نے چترال میں سیاحت کی صورتحال اور محکمہ سیاحت کی طرف سے سیاحت کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے سیاحوں کو درپیش مسائل کا بھی ذکر کیا۔

 

شرکاء اجلاس نے چترال میں سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت کو سیاحت کی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرارد یا، لواری ٹنل اپروچ روڈ کی خراب حالت، اپرچترال روڈ، گرم چشمہ روڈ اور بمبوریت روڈ کی ناگفتہ بہہ حالت کو سیاحت کی حوصلہ شکنی کا موجب قرار دیتے اس جانب توجہ دینے پر زور دیا۔ اجلاس میں چترال میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس کی خراب سروس بھی زیر غور آئے۔ اجلاس میں چترال میں ٹریکنگ، سپورٹس ٹوارزم، ونٹر ٹوارزم اور ایڈونچر ٹوارزم کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کئے گئے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل قیصر رضا نے کہا کہ یہ ابتدائی اجلاس تھا، جلد ہی ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے ایک مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

اجلاس میں ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم، محکمہ سیاحت کے زرین خان، تحصیلدار دروش عالمگیر اور فخر عالم خان، میڈیا کی طرف سے کے اے جمیل شریک ہوئے۔

chitraltimes cs meeting tourism in chitral2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73467

چترال میں سیاحت اور کلچر کی فروع کیلئے خیبرپختونخوا حکومت اور کمپنیز کے درمیان اقدامات کرنے پر اتفاق

چترال میں سیاحت اور کلچر کی فروع کیلئے خیبرپختونخوا حکومت اور کمپنیز کے درمیان اقدامات کرنے پر اتفاق

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخواہ کے ملاکنڈ ڈویژن اور بلخصوص چترال میں ٹورازم اور کلچر کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت اور دو کمپنیز کے درمیان مشترکہ طور پر مل کر اقدامات کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے اس سلسلے میں پشاور کے مقامی ھوٹل میں اھم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر محنت و انسانی حقوق شوکت یوسف زئی نے خصوصی شرکت کی جبکہ وزیر ا علیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زاداہ عبدول لطیف، قشقار ٹورازم کمپنی کے سی ای او محمد علی مجاہد، النور کمپنی کے ڈاکٹر عائشہ سینیر صحافی ذوالفقار علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ میں سیاسحت کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ یہ صوبہ ٹورازم کے لئے ایک حب ہے اور ٹورازم اس ملک کا مستقبل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو سیاحت کے لئے وسائل سے نوازا ہے اوران وسائل کو صحیح خطوط پر استوار کریں تو ھمارا ملک سیاحت کے لئے جنت بن جائے گا۔ انہوں نے دونوں کمپنیز کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت اس حوالے سے بھر پور تعاون کرے گی جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ک عنقریب چترال اپر میں کلچر ٹورازم تقریب منعقد کی جائیگی۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اس موقع پر مزید کہا کہ شانگلہ میں سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے رابطہ سڑکیں تکمیل کے مراحل میں ہیں جس سے سیاحت کو فروغ اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران کے وژن اور وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دے رہی ہے۔شانگلہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بشام سپورٹس کمپلیکس کے قیام سے شانگلہ میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور نوجوانوں کو مختلف کھیلوں کی سہولیات کیساتھ ایک صحت مند معاشرہ اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع ملیں گے۔

chitraltimes qashqar tourisom signed with kp govt for promotion

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
63248

چترال میں سیاحت کی ترقی کیلئے تیس کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری ہوئی ہے۔ وزیرزادہ

چترال میں سیاحت کے شعبے میں جامع ترقیاتی منصوبہ کے تحت تیس کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری ہوئی ہے۔ وزیرزادہ


پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلی کے معاون خصوصی وزیر ذادہ نے کہا ہے کہ انکی کوششوں سے سیاحت کے شعبے میں جامع ترقیاتی منصوبہ کے تحت چترال کے لیے 30 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری ہوئی ہے ۔ جس کے لیے وہ صوبائی حکومت خاص کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے شکر گزار ہے۔ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ان منصوبوں میں گورنر کاٹج روڈ ، بیوٹیفیکیشن آف چترال بائی پاس روڈ، چترال کے مختلف مقامات پر یادگاروں کی تعمیر،بیوٹیفیکیشن آف اسامہ شہید پارک،بیوٹیفیکیشن آف چترال بونی روڈ 4 کلومیٹر،پبلک واش رومز چترال بازار،بیوٹیفیکیشن آف سیٹینگ اینڈ ریسٹینگ ایریا،چھاؤنی پل کی تزین و آرائش،بیوٹیفیکیشن آف سینٹینیل ہائی سکول سٹریٹ،شاہریشام پر مارخور پوائنٹ کی تعمیر،پولو گراؤنڈ باؤنڈری وال خوبصورتی ،فلڈ لائٹس اور ایل ای ڈی اسکرین کی تنصیب، چترال کے مختلف ایریاز کے لیے سٹریٹ لائٹس، بینچزاور سائن بورڈز کی تنصیب ،گرم چشمہ کی خوبصورتی،بمبوریت میں ثقافتی اور ڈانسنگ ایریا کی تعمیر،بمبوریت میں ووڈ آرٹ اوردستکاری سنٹر کی تعمیر، یادگاریں،رمبور ڈانسنگ ایریا ،بمبوریت کے مختلف ایریاز کے لیے سٹریٹ لائٹس، بینچزاور سائن بورڈز کی تنصیب ، دروش کے پرانے بازار شاہ نگار تک ،بشاڑ بریر ڈانسنگ ایریا،گری بریر ڈانسنگ ایریا ودیگر شامل ہیں ۔


انھوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی و مرکزی حکومت چترال کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ موجودہ بجٹ میں چترال کے لئے اربوں روپے کے منصوبے رکھے گئے ہیں۔ جن میں اپر چترال کا درینہ مطالبہ چترال بونی مستوج شندور روڈ، گرم چشمہ دورہ پاس روڈ اور کالاش ویلی روڈ ز شامل ہیں ۔ جن پر بہت جلد کام شروع کیا جائیگا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , , ,
50074