Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں سیاحت اور کلچر کی فروع کیلئے خیبرپختونخوا حکومت اور کمپنیز کے درمیان اقدامات کرنے پر اتفاق

شیئر کریں:

چترال میں سیاحت اور کلچر کی فروع کیلئے خیبرپختونخوا حکومت اور کمپنیز کے درمیان اقدامات کرنے پر اتفاق

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخواہ کے ملاکنڈ ڈویژن اور بلخصوص چترال میں ٹورازم اور کلچر کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت اور دو کمپنیز کے درمیان مشترکہ طور پر مل کر اقدامات کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے اس سلسلے میں پشاور کے مقامی ھوٹل میں اھم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر محنت و انسانی حقوق شوکت یوسف زئی نے خصوصی شرکت کی جبکہ وزیر ا علیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زاداہ عبدول لطیف، قشقار ٹورازم کمپنی کے سی ای او محمد علی مجاہد، النور کمپنی کے ڈاکٹر عائشہ سینیر صحافی ذوالفقار علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ میں سیاسحت کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ یہ صوبہ ٹورازم کے لئے ایک حب ہے اور ٹورازم اس ملک کا مستقبل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو سیاحت کے لئے وسائل سے نوازا ہے اوران وسائل کو صحیح خطوط پر استوار کریں تو ھمارا ملک سیاحت کے لئے جنت بن جائے گا۔ انہوں نے دونوں کمپنیز کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت اس حوالے سے بھر پور تعاون کرے گی جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ک عنقریب چترال اپر میں کلچر ٹورازم تقریب منعقد کی جائیگی۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اس موقع پر مزید کہا کہ شانگلہ میں سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے رابطہ سڑکیں تکمیل کے مراحل میں ہیں جس سے سیاحت کو فروغ اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران کے وژن اور وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دے رہی ہے۔شانگلہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بشام سپورٹس کمپلیکس کے قیام سے شانگلہ میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور نوجوانوں کو مختلف کھیلوں کی سہولیات کیساتھ ایک صحت مند معاشرہ اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع ملیں گے۔

chitraltimes qashqar tourisom signed with kp govt for promotion


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
63248