Chitral Times

چترال شہر سمیت لویر اور اپر چترال میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، وقفے وقفے سے برفباری جاری ، لواری ٹنل سے ٹریفک فلحال جاری

Posted on

چترال شہر سمیت لویر اور اپر چترال میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، وقفے وقفے سے برفباری جاری ، لواری ٹنل سے ٹریفک فلحال جاری

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) جمعرات کی صبح سے چترال شہر سمیت اپر اور لویر چترال میں برفباری کانیا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ جس کے نتیجے میں چترال مختلف بالایی علاقوں میں چار انچ تک تازہ برف پڑچکی ہے ۔چترال پولیس لویر کے مطابق لواری ٹنل اور مضافات میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور جمرات کی شام تک سڑک پر 3/4 انچ تک برف بڑھ چکی ہے۔ تاہم ٹریفک ٹنل رسائی سڑک کے مجوزہ قوائد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے رواں دواں ہے۔ لواری ٹنل اپروچ روڈ پر خطرناک موڑ اور زیادہ اترائی/چڑھائی کی وجہ سے پھسلن اور ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیورز اور عوام الناس کو ہدایات کی گیی ہے کہ غیرضروری سفر خصوصاً علی الصبح اور رات کے وقت سفرسےگریزکریں.ڈرائیور حضرات اپنے ساتھ سنو چین ضرور رکھ لیں تاکہ ٹنل روڈ پرغیر ضروری پریشانی اور تاخیر سے بچ سکیں۔برفباری یا دھند کے دوران ہیڈلائٹ لوبیم، مخصوص فوگ لائٹس اور ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں۔ گاڑی کی رفتار مخصوص حد کے اندر رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان ذیادہ فاصلہ رکھیں.سفر سے پہلے گاڑی کےلائٹس اور وائیپر وغیرہ چیک کر لیں۔ موجودہ روڈ اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کیلئے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 پر کال کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیا ت کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ جمعہ کےروز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکا ن ہے ۔

chitraltimes snowfall upper chitral junalikoch

chitraltimes lowari snowfall and trafic chitraltimes lowari snowfall and trafic police

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71332

چترال میں برفباری کا شدید سلسلہ جاری، چترال شہر میں تین انچ جبکہ بالایی علاقوں میں ایک فٹ تک برفباری ، لواری ٹنل ایمرجنسی ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا

چترال میں برفباری کا شدید سلسلہ جاری، چترال شہر میں تین انچ جبکہ بالایی علاقوں میں ایک فٹ تک برفباری ، لواری ٹنل ایمرجنسی ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال شہر اور طول و عرض میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، منگل کی شام تک چترال شہر میں تین انچ تک برف پڑچکی ہے ، جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ،چترال کے بالایی علاقوں میں چار سے آٹھ انچ تک برف پڑچکی ہے ، لویر چترال کے سیاحتی مقام کالاش ویلی اور مدکلشٹ میں بھی ہیوی برفباری ہویی ہے ،جبکہ لواری ٹنل اپروچ روڈ پر ایک فٹ سے زیادہ برف پڑنے کی وجہ سے مسافروں کو انتہایی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مقامی پولیس پھنسے ہویے گاڑیوں کو نکالنے اورمسافروں کو منزل مقصود کی طرف رواں دواں کرنے میں پیش پیش رہے۔

عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار لوئر چترال پولیس کے باہمت افسراں و جواناں شدید برفباری کے دوران بھی عوام کی خدمت اور ریسکیو کرنے میں مصروف رہے۔
لویر پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود نے تمام افسران و جوانوں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ پولیس ذرایع کے مطابق لواری ٹنل اور دروش کے مقام پر کافی گاڑیاں پھسی ہوئی ہیں ۔
ایس ڈی پی او سرکل دروش اقبال کریم سرکل کے ایس ایچ اوز اور ٹریفک وارڈن و دیگر جوانوں کے ہمراہ لواری ٹنل سے دروش تک پھسی ہوئی گاڑیوں کو ریسکیو کر رہے ہیں اور مسافروں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مصروف ہیں۔

سخت موسمی حالات کے پیش نظر تمام اڈہ مالکان اور ڈرائیور حضرات کو مطلع کی گیی ہے کہ سخت موسمی حالات میں انسانی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر دیر اور چترال سائیڈ میں چھوٹی گاڑیوں کی امد و رفت کو روک دیا گیا ہے ۔

اسی طرح اندروں شہر و مختلف مقامات کو جانے والوں سے بھی اپیل کی گیی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،آپ کی چھوٹی سی غفلت اپ کے پیاروں کی خوشیوں کی غم میں تبدیل کر سکتی ہے ۔ڈی پی او نے کہا ہے کہ اپ کی حفاظت ہماری ذمہ داری اور ہم اپ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔
اخری اطلاع کے مطابق شدید برفباری اور عوام کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے لواری ٹنل دیر اور چترال سائیڈ میں ٹریفک صرف ایمرجنسی کے لیے کھولا گیا ہے۔

دریں آثنا برفباری کے باعث لوئر چترال بکرآباد میں گاڑیوں کے پھسلنے کی اطلاع پر ریسکیو1122 لوئر چترال کی ٹیم نے بکرآباد اور چمرکھن میں سڑک سے برف ہٹا کر ٹریفیک کی روانی کو بحال کیا ریسکیو1122 لوئر چترال کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے 24/7 تیار ہے، ریسکیو1122 کے وہیلکز میں سنو چین لگائے گئے ہیں لوئر چترال کے عوام سے گذارش کی گیی ہے کہ برف باری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، تاہم کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 کے ٹول فری نمبر “1122”پر رابطہ کریں، شکریہ

اسی طرح  الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار بھی آج عشریت اور لواری کے مقام پر برفباری میں پھنسے مسافر گاڑیوں کو نکالنے میں مددکررہے ہیں۔

chitraltimes chitral snow fall and police rescue 2 chitraltimes chitral snow fall and police rescue 3 chitraltimes chitral snow fall and police rescue 4 chitraltimes chitral snow fall and police rescue 7 chitraltimes chitral snow fall and police rescue 9

chitraltimes alkhidmat volunteers rescue

 

chitraltimes snowfall rescue1122 lower chitral chitraltimes snowfall rescue1122 lower chitral1 chitraltimes snowfall rescue1122 lower chitral11 chitraltimes snowfall rescue1122 lower chitral1122

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70751