Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر سمیت لویر اور اپر چترال میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، وقفے وقفے سے برفباری جاری ، لواری ٹنل سے ٹریفک فلحال جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر سمیت لویر اور اپر چترال میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، وقفے وقفے سے برفباری جاری ، لواری ٹنل سے ٹریفک فلحال جاری

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) جمعرات کی صبح سے چترال شہر سمیت اپر اور لویر چترال میں برفباری کانیا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ جس کے نتیجے میں چترال مختلف بالایی علاقوں میں چار انچ تک تازہ برف پڑچکی ہے ۔چترال پولیس لویر کے مطابق لواری ٹنل اور مضافات میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور جمرات کی شام تک سڑک پر 3/4 انچ تک برف بڑھ چکی ہے۔ تاہم ٹریفک ٹنل رسائی سڑک کے مجوزہ قوائد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے رواں دواں ہے۔ لواری ٹنل اپروچ روڈ پر خطرناک موڑ اور زیادہ اترائی/چڑھائی کی وجہ سے پھسلن اور ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیورز اور عوام الناس کو ہدایات کی گیی ہے کہ غیرضروری سفر خصوصاً علی الصبح اور رات کے وقت سفرسےگریزکریں.ڈرائیور حضرات اپنے ساتھ سنو چین ضرور رکھ لیں تاکہ ٹنل روڈ پرغیر ضروری پریشانی اور تاخیر سے بچ سکیں۔برفباری یا دھند کے دوران ہیڈلائٹ لوبیم، مخصوص فوگ لائٹس اور ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں۔ گاڑی کی رفتار مخصوص حد کے اندر رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان ذیادہ فاصلہ رکھیں.سفر سے پہلے گاڑی کےلائٹس اور وائیپر وغیرہ چیک کر لیں۔ موجودہ روڈ اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کیلئے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 پر کال کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیا ت کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ جمعہ کےروز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکا ن ہے ۔

chitraltimes snowfall upper chitral junalikoch

chitraltimes lowari snowfall and trafic chitraltimes lowari snowfall and trafic police


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71332