The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال ماڈل کالج نے صوبائی سطح کے فٹبال مقابلے کے فائنل میں جمرود کو 4–0 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

چترال ماڈل کالج نے صوبائی سطح کے فٹبال مقابلے کے فائنل میں جمرود کو 4–0 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال ماڈل کالج کی فٹبال ٹیم نے پشاور میں منعقدہ صوبائی سطح کے فٹبال مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل میچ میں چترال ماڈل کالج نے جمرود کی ٹیم کو 4–0 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

میچ کے دوران چترال ماڈل کالج کے کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور جارحانہ کھیل پیش کیا، جس کے باعث مقابلہ یکطرفہ رہا۔ شائقین نے کھلاڑیوں کی مہارت اور کھیل کے اعلیٰ معیار کو خوب سراہا۔

اس تاریخی کامیابی پر اساتذہ، طلبہ، کھیلوں سے وابستہ حلقوں اور اہلِ چترال کی جانب سے ٹیم کو بھرپور مبارکباد دی جا رہی ہے۔ تعلیمی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے نہ صرف کالج بلکہ پورے چترال کا نام صوبائی سطح پر روشن ہوا ہے۔

کالج انتظامیہ نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کی محنت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

chitraltimes chitral model college football winner team 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
116895

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات، چترال ماڈل کالج کے طلبہ نے تینوں پوزیشنین اپنے نام کرلی

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2021 کے مطابق چترال ماڈل کالج چترال کے ہونہار طلبہ نے ایک دفعہ پھر تینوں پوزیشنیں اپنے نام کیے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق پری میڈیکل کے طالب علم رفیع حیات ولد حیات الدین سکنہ ریشن 1070 نمبروں کے ساتھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں آ ٹھویں اور ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ رحیم الدین ولد محمد اشرف خان سکنہ سین اور مہرینہ گل ولد محمد علی سکنہ ہینجیل کریم آباد 1038 نمبروں کے ساتھ ضلع بھر میں دوسری پوزیشن ثانیہ بانو ولد سردار جان سکنہ مستوج اور مناہیل احمد ولد شیر احمد خان سکنہ مغلاندہ 1036 نمبروں کے ساتھ ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52553