Chitral Times

پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ چترال فٹ بال لیگ سیزن ٹو کا دروش میں افتتاح

Posted on

پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ چترال فٹ بال لیگ سیزن ٹو کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انوارلحق نے پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال لیگ کا افتتاح کر دیا

دروش (نمائندہ چترال ٹایمز ) چترال فٹ بال لیگ کا آغاز کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں ہوگیا ، پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ چترال فٹ بال لیگ سیزن ٹو کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انوارالحق نے کیا۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق و دیگر حکام کے علاوہ علاقے کے ویلج ناظمین اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ اس ٹورنمنٹ میں ملک بھر سے 19ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے صوبوں سے ایک ایک ٹیم، گلگت بلتستان صوبے سے دو ٹیمیں، خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، مردان، اپر چترال اور لوئر چترال کی ٹیموں کے علاوہ پاکستان آرمی اور افغان ٹی وی کی ٹیم شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ٹیموں کے کھلاڑی اپنے آفیشلز کٹ پہن کر شامل ہوئے۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال انوارالحق نے کہا کہ چترال میں اس طرح کا ایونٹ ایک اعزاز کی بات ہے جس کے لئے انتظامیہ شاباش کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چترال فٹ بال لیگ کے حوالے سے تمام ممکن تعاؤن فراہم کریگی۔ انہوں نے مہمان کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ چترال کی سرزمین امن اور محبت کی سرزمین ہے اور یقینی طور پر آپ ایک اچھے فٹ بال سے محظوظ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد کا مقصد چترال کے سافٹ امیج کو سامنے لانا ہے۔

chitraltimes chitral footbal league drosh kicked off4 chitraltimes chitral footbal league drosh kicked off3 chitraltimes chitral footbal league drosh kicked off2 chitraltimes chitral footbal league drosh kicked off

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
61761

شہزادہ خالد پرویز نے دروش میں چترال فٹ بال لیگ کے دفتر کا افتتاح کردیا، آفیشل نغمہ بھی ریلیز کردیا گیا

Posted on

شہزادہ خالد پرویز نے دروش میں چترال فٹ بال لیگ کے دفتر کا افتتاح کردیا، آفیشل نغمہ بھی ریلیز کردیا گیا

دروش(نمایندہ چترال ٹایمز) تحصیل چیئرمین شپ دروش کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار شہزادہ خالد پرویز نے دروش میں ”چترال فٹ بال لیگ“ کے دفتر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ پیپلز پارٹی دروش کے دیگر راہنماء بھی موجود تھے۔ چترال فٹ بال لیگ کے آفیشل نغمے ”چترال کی مٹی کو محبت کے لئے ہے“ بھی شہزادہ خالد پرویز کے ہاتھوں ریلیز کیا گیا۔

اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ خالد پرویز نے چترال کی سرزمین میں قومی سطح کا لیگ منعقد کرنے پر آئیڈیل کلب کے نوجوانوں کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے ایونٹس کے انعقاد سے علاقے میں سیاحت کو ترقی ملتی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے ہمیشہ تعاؤن کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت چترال فٹ بال لیگ کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں آئیڈیل کلب دروش کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالتے وقت اس چیز کو ذہن میں رکھیں کہ کون نوجوانوں کے زیادہ قریب ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ زیادہ قربت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چترال میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کئے ہیں اور اسوقت پارٹی کی قیادت پرجوش و پر عزم نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے جو کہ نوجوانوں کی نمائندگی اور انکے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں چترال فٹ بال لیگ کے شاندار انعقاد کے لئے پر ممکن تعاؤن کیا جائے گا۔

اس موقع پر آئیڈیل کلب کے سرپرست کمال عبدالجمیل نے چترال فٹ بال لیگ کے پس منظر اور اسکے دوسرے ایڈیشن کے بارے میں بتایا جبکہ نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے حاجی محمد ایاز نے اس تقریب میں شرکت پر شہزادہ خالد پرویز اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes khalid pervaz inagurated football league drosh chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59825

چترال فٹ بال لیگ،اگست کے آخری ہفتے میں چترال میں قومی سطح کا ایونٹ منعقد ہوگا

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) کھیلوں کی دنیا میں چترال کو ایک اور اعزاز حاصل ہونے جا رہا ہے، اگست کے آخری ہفتے میں چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فٹ بال لیگ کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں چترال کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے کھلاڑی اور ٹیمیں حصہ لینگے۔ چترال فٹ بال لیگ کا انعقاد ”آئیڈیل کلب دروش“ شہزادہ محمد ہشام الملک کی سرپرستی میں کر رہی ہے جس میں ڈی ایف اے چترال بھی معاؤنت فراہم کر یگی۔ اس حوالے سے آئیڈیل کلب کے صدر کمال عبدالجمیل نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا ہے کہ چترال فٹ بال لیگ ایک تاریخی ایونٹ ہوگا جس سے چترال میں پروفیشنل فٹ بال کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیگ مقابلوں کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے مگر چترال میں لیگ مقابلوں کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے، عام ٹورنمنٹ میں باہر کے کھلاڑی بہت کم حصہ لیتے ہیں مگر چترال فٹ بال لیگ میں نہ صرف ملک کے دیگر حصوں سے کھلاڑی حصہ لینگے بلکہ مردان، بونیر، صوابی اور پشاور کی ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں جس سے جہاں چترال میں شائقین شاندار فٹ بال دیکھنے کے مواقع میسر آئینگے وہیں کھلاڑیوں کو پروفیشنل فٹ بال میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ چترال میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ہر علاقے میں فٹ با ل کھیلا جاتا ہے اور تماشائیوں کی تعداد کسی بھی کھیل سے زیادہ ہوتی ہے، بڑی تعداد میں پرجوش شائقین فٹ بال میچ دیکھنے کے لئے میدان کا رخ کرتے ہیں، اب اگر چترال میں نیشنل لیول کا ایونٹ ہو تویہ ایک تاریخی اقدام ہو گا جس سے چترال سپورٹس ٹوارزم کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا جیسا کہ کرکٹ میں پاکستان سپر لیگ ہے بالکل اسی طرح چترال فٹ بال لیگ میں بھی 16فرنچائز رکھے گئے ہیں اور انتہائی خوشی کی بات یہ ہے کہ اس وقت چار فرنچائز چترال سے باہر کے اونرز نے لئے ہیں۔؎

کمال عبدالجمیل نے بتا یا کہ ہمارا مقصد صرف ایک ٹورنمنٹ کرانا نہیں بلکہ اس ایونٹ کے مقاصد بہت وسیع ہیں، ہم اس ایونٹ کو فٹ بال کے کھیل اور اس سے منسلکہ کھلاڑیوں کی ترقی اور انہیں پروفیشنل ماحول میں آگے بڑھنے کے موقع کے طور پر لیتے ہیں، اس ایونٹ کو چترا ل میں سپورٹس ٹوارزم کا ایک ذریعہ بنانا چاہتے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں ٹیمیں دیگر علاقوں سے آئینگی تو اس کا اثر سیاحت پر بھی پڑے گا، باہر سے آنے والے مہمان کھلاڑی اور انکے سپورٹرز صرف فٹ بال تک محدود نہیں ہونگے بلکہ وہ دیگر سیاحتی مقامات کا بھی رخ کرینگے، اسی طرح ہم اس بڑے ایونٹ کے پلیٹ فارم کو مفاد عامہ کے حوالے سے آگاہی پھیلانے اور معلومات پہنچانے کا بھی ذریعہ بنائینگے، اس پلیٹ فارم سے امن، دوستی، محبت اور رواداری کے پیغام کو پھیلانے، منشیات کیخلاف ایک موثر کمپین کے لئے بھی استعمال کرینگے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں بڑے کاروباری ادارے قائم ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان کاروباری اداروں کو اس ایونٹ میں شامل کرکے فٹ بال کے کھیل کو ایک نئی سمت دیں جس سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یہ لیگ چترال میں ایک کیلنڈر ایونٹ کے طور پر اپنا مقام بنائے گا۔


انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے چترال سکاؤٹس، ضلعی انتظامیہ اور چترال پولیس کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔
انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ اس لیگ کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاؤن کریں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب ایک پریس کانفرنس میں چترال فٹ بال لیگ کے تمام تفصیلات اور ٹائم لائن سے آگاہ کیا جائیگا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
49722