Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ چترال فٹ بال لیگ سیزن ٹو کا دروش میں افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ چترال فٹ بال لیگ سیزن ٹو کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انوارلحق نے پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال لیگ کا افتتاح کر دیا

دروش (نمائندہ چترال ٹایمز ) چترال فٹ بال لیگ کا آغاز کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں ہوگیا ، پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ چترال فٹ بال لیگ سیزن ٹو کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انوارالحق نے کیا۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق و دیگر حکام کے علاوہ علاقے کے ویلج ناظمین اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ اس ٹورنمنٹ میں ملک بھر سے 19ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے صوبوں سے ایک ایک ٹیم، گلگت بلتستان صوبے سے دو ٹیمیں، خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، مردان، اپر چترال اور لوئر چترال کی ٹیموں کے علاوہ پاکستان آرمی اور افغان ٹی وی کی ٹیم شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ٹیموں کے کھلاڑی اپنے آفیشلز کٹ پہن کر شامل ہوئے۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال انوارالحق نے کہا کہ چترال میں اس طرح کا ایونٹ ایک اعزاز کی بات ہے جس کے لئے انتظامیہ شاباش کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چترال فٹ بال لیگ کے حوالے سے تمام ممکن تعاؤن فراہم کریگی۔ انہوں نے مہمان کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ چترال کی سرزمین امن اور محبت کی سرزمین ہے اور یقینی طور پر آپ ایک اچھے فٹ بال سے محظوظ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد کا مقصد چترال کے سافٹ امیج کو سامنے لانا ہے۔

chitraltimes chitral footbal league drosh kicked off4 chitraltimes chitral footbal league drosh kicked off3 chitraltimes chitral footbal league drosh kicked off2 chitraltimes chitral footbal league drosh kicked off


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
61761