Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہزادہ خالد پرویز نے دروش میں چترال فٹ بال لیگ کے دفتر کا افتتاح کردیا، آفیشل نغمہ بھی ریلیز کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

شہزادہ خالد پرویز نے دروش میں چترال فٹ بال لیگ کے دفتر کا افتتاح کردیا، آفیشل نغمہ بھی ریلیز کردیا گیا

دروش(نمایندہ چترال ٹایمز) تحصیل چیئرمین شپ دروش کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار شہزادہ خالد پرویز نے دروش میں ”چترال فٹ بال لیگ“ کے دفتر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ پیپلز پارٹی دروش کے دیگر راہنماء بھی موجود تھے۔ چترال فٹ بال لیگ کے آفیشل نغمے ”چترال کی مٹی کو محبت کے لئے ہے“ بھی شہزادہ خالد پرویز کے ہاتھوں ریلیز کیا گیا۔

اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ خالد پرویز نے چترال کی سرزمین میں قومی سطح کا لیگ منعقد کرنے پر آئیڈیل کلب کے نوجوانوں کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے ایونٹس کے انعقاد سے علاقے میں سیاحت کو ترقی ملتی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے ہمیشہ تعاؤن کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت چترال فٹ بال لیگ کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں آئیڈیل کلب دروش کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالتے وقت اس چیز کو ذہن میں رکھیں کہ کون نوجوانوں کے زیادہ قریب ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ زیادہ قربت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چترال میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کئے ہیں اور اسوقت پارٹی کی قیادت پرجوش و پر عزم نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے جو کہ نوجوانوں کی نمائندگی اور انکے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں چترال فٹ بال لیگ کے شاندار انعقاد کے لئے پر ممکن تعاؤن کیا جائے گا۔

اس موقع پر آئیڈیل کلب کے سرپرست کمال عبدالجمیل نے چترال فٹ بال لیگ کے پس منظر اور اسکے دوسرے ایڈیشن کے بارے میں بتایا جبکہ نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے حاجی محمد ایاز نے اس تقریب میں شرکت پر شہزادہ خالد پرویز اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes khalid pervaz inagurated football league drosh chitral


شیئر کریں: