Chitral Times

چترال توشی شاشا کنزروینسی میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کیلئے 5,87,77,127روپے میں پرمٹ کی بولی لگائی گئی جو تاریخ کی سب سے بڑی بولی ہے، محکمہ وائلد لائف

Posted on

چترال توشی شاشا کنزروینسی میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کیلئے 5,87,77,127روپے میں پرمٹ کی بولی لگائی گئی جو تاریخ کی سب سے بڑی بولی ہے، محکمہ وائلد لائف

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ وائلد لائف کے زیرانتظام خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے لیے بولی لگائی گئی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ رجسٹرڈ آؤٹ فٹرز نے بولی کے عمل میں حصہ لیا۔ کے پی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ بولی M/S مہران سفاری نے USD 212000 میں دی، جو کہ PKR -58777127 کے مساوی ہے جو چترال کے علاقے توشی I میں شکار کیے جانے والے سنگل مارخور کے لیے ہے۔ یہ مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی تاریخ میں پیش کی جانے والی سب سے زیادہ شرح ہے ۔

دوسری سب سے زیادہ بولی M/S Zoon Safari کی طرف سے USD 185000 ڈالر دی گئی ، جو 51291361 روپے کے برابر ہے۔ جو توشی II، چترال میں شکار کے لیے سنگل مارخور کے لیے دیا گیا۔ مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی تاریخ میں یہ دوسرا سب سے زیادہ ریٹ ہے۔

اسی طرح، تیسری سب سے زیادہ بولی M/S شکار سفاری نے USD 135900 ڈالر کے لیے پیش کی جو کہ 37678356 روپے کے برابر ہے۔جو کیگہ، کوہستان میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے لیے لگائی گئی ۔ جبکہ چوتھی سب سے زیادہ بولی M/S ہنٹنگ سفاری نے USD 125000 میں پیش کی جو کہ 34656325 روپے کے برابر ہے۔ جو گہر یت، چترال لوئیر میں ایک مارخور کے ٹرافی شکار کے لیے لگائی گئی ۔

 

اس طرح کے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدنی کا اسی فیصد مقامی کمیونٹیز میں تقسیم کیا جاتا ہے اور متعلقہ گاؤں میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور جنگلی حیات کے تحفظ کی سرگرمیوں کے لیے فنڈز ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے جاتے ہیں۔

chitraltimes trophy hunting bidding conducted wildlife department

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
81096

چترال توشی شاشا کنزروینسی میں ایک غیر مقامی سیاح کی فائرنگ سے کشمیر مارخور شدید زخمی، ملزم فرار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ٹاون کے نواحی علاقہ توشی کنزروینسی میں نامعلوم سیاح کی فائرنگ سے کشمیر مارخور شدید زخمی ہوگئی ہے ، سیاح فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ۔ ملزم کے خلاف تھانہ چترال میں درخواست جمع کرادی گئی

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز چترال گرم چشمہ روڈ پر واقع توشی شاشا کنزروینسی میں ایک غیر مقامی سیاح نے فائرنگ کرکے چھ سالہ مادہ مارخور کو شدید زخمی کردیا ہے اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق غیر مقامی سیاح ایک کرولا گاڑی میں گرم چشمہ سے چترال کی طرف آرہے تھے ۔ جو روڈ سائیڈ پردریا کے کنارے پانی کیلئے آئے ہوئے مارخور پر فائر کھول دیا ہے ۔ جس سے مارخور زخمی ہوکر دریا چترال میں جاگری ہے ۔
اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی مارخور کو دریا سے نکال کرویٹرنری ہسپتال داخل کردیاہے۔ جہاں انکا علاج جاری ہے۔ ہسپتال زرائع کے مطابق مارخور مادہ ہے جو اس موسم میں بچے جنتے ہیں جبکہ اس زخمی مارخور کے بھی دو بچے بے اسرا ہوگئے ہیں۔
ڈی ایف او وائلڈ لائف نے نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ چترال میں ایف آئی آر کیلئے درخواست دائر کردی ہے ۔جہاں ملزم کی تلاش جاری ہے ۔ یادرہے کہ مذکورہ کنزروینسی میں ایک مارخور کی ٹرافی ہانٹنگ کیلئے تقریبا پندرہ ملین روپے کا پرمٹ لیا جاتا ہے جبکہ زخمی مارخور کی مرنے کی صورت میں کمیونٹی اور محکمہ کو ڈیڈکروڑ روپے کا نقصان کے ساتھ ان کے نوزائدہ بچے بھی مرجائیں گے ۔علاقے کے عوام نے انتظامیہ سے اس کا فوری نوٹس لینے اور ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔

chitraltimes kashmir markhor conservancy wounded11
chitraltimes kashmir markhor conservancy wounded1
chitraltimes kashmir markhor conservancy wounded
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , ,
49675