The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 27 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر چترال لوئیر میں تقریب

Posted on

پاکستان پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر چترال لوئیر میں تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کا 58واں یوم تاسیس مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ چترال کو دوبارہ پی پی پی کا ناقابل تسخیر قلعہ اور گڑھ بنایا جائے گا جس کے ساتھ پارٹی کے بانی شہید ذولفقار علی بھٹو والہانہ محبت رکھتے تھے اور اپنے پانچ سال دور اقتدار میں آٹھ مرتبہ دور ہ کیا۔ پارٹی کے سینئر رہنماء ضلعی صدر سلیم خان کے علاوہ عالم زیب ایڈوکیٹ، قاضی فیصل، شاہ مراد بیگ، نظار ولی شاہ، خالد پرویز،حاجی غازی وردک، محمد افضل،عبدالصمد شاہ، شبنم ناصر اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس پارٹی غریب کو قوت گویائی دے دی اور حقیقی آزادی کے مفہوم سے آشنا کیا۔

انہوں نے کہاکہ چترال کی ترقی کی تاریخ دراصل پی پی پی کی تاریخ ہے جس نے لواری ٹنل پر کام شروع کرنے سے لے کر پن بجلی گھر، کالج اور چترال کے دوردراز میں سڑکوں کا جال بچھانے اور پہلی مرتبہ راشن کارڈ کے ذریعے اشیائے خوراک کی فراہمی کو متعارف کرایا۔ انہوں نے کہاکہ شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ چترال کے عوام کا عمومی اور پارٹی کارکنان کا خصوصی وطیرہ رہا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی صفوں میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں ہر حالت میں پارٹی کے ساتھ وفاداری کا بھرم قائم رکھنا ہے۔ اس موقع پر یوم تاسیس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

chitraltimes ppp yom e tasis chitral lower 4

chitraltimes ppp yom e tasis chitral lower 11

chitraltimes ppp yom e tasis chitral lower 10

chitraltimes ppp yom e tasis chitral lower 3 chitraltimes ppp yom e tasis chitral lower 6 chitraltimes ppp yom e tasis chitral lower 15

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
116145

پاکستان پیپلز پارٹی نے آیندہ الیکشن کیلیے سابق ایم پی اے سردارحسین کو کنوینر مقررکردیا، نوٹفیکشن جاری 

Posted on

پاکستان پیپلز پارٹی نے آیندہ الیکشن کیلیے سابق ایم پی اے سردارحسین کو کنوینر مقررکردیا، نوٹفیکشن جاری

چترال (چترال ٹایمز رپورٹ ) پی پی پی کے سینئر رہنما اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ کو پاکستان پیپلزپارٹی اپراورلوئرچترال کامرکزی کنوینر مقررکر کے آنے والے عام انتخابات میں پارٹی ورکروں سے مشاورت اور صلح مشورے سے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور پارٹی کو فعال بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی دفترسے جاری کردہ ایک نوٹفیکشن کے مطابق سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ کوکنونیر،ضلعی صدراپرچترال امیراللہ ،جنرل سیکرٹری اپرچترال حمیدجلال ،سابق ا یم پی اے حاجی غلام محمد،ضلعی صدرلوئرچترال انجینئرفضل ربی جان ،جنرل سیکرٹری قاضی فیصل سعید،تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالدپرویزاورخواتین ونگ لوئرچترال کے صدرشبنم ناصرکوممبرمقررکئے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بحیثیت کنوینر وہ پارٹی کوفعال کرنے کے لئے دن رات محنت کریں گے اور آنے والے عام نتخابات میں اپراورلوئرچترال سے قومی اورصوبائی اسمبلی کے لئے ورکروں سے مشاورات کے بعداُمیدوارکاانتخاب کریں گے ۔تاکہ چترال کے تینوں نشستوں سے پی پی پی کے امیدوارکوکامیاب کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اس کے عزم کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹوزرداری کے وژن کے مطابق پارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرکے چترال میں پی پی پی کو 1970ء کی دہائی کی طرح ناقابل تسخیر بنایا جائے گا ۔

chitraltimes ppp chitral notification sardar hussain covernor

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70681

پاکستان پیپلز پارٹی کی 55 ویں یوم تاسیس کو منانے کے سلسلےلویر چترال میں اجلاس

Posted on

پاکستان پیپلز پارٹی کی 55 ویں یوم تاسیس کو منانے کے سلسلےلویر چترال میں اجلاس

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان پیپلز پارٹی کی 55 ویں یوم تاسیس کو منانے کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کا ایک اہم اجلاس قاضی فیصل کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سابق صوبائی وزیر و ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ سلیم خان نے کی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی لوئر چترال کے ضلعی کابینہ کے اراکین قاضی فیصل جنرل سکریٹری، میر دولہ جان سینئر نائب صدر، نظارہ والی شاہ انفارمیشن سیکرٹری، فخر عالم ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، شاہ مراد بیگ نائب صدر، شبنم ناصر صدر خواتین ونگ لویر چترال، تحصیل کابینہ چترال کے صدر علمزیب ایڈوکیٹ، فدا احمد نائب صدر، سبحان الدین نائب صدر، اقبال حیات انفارمیشن سیکرٹری و کابینہ کے دیگر اراکین، ٹاؤن کابینہ چترال کے صدر فتح الرحمن لال و دیگر اراکین، پی ایل ایف صدر قاضی سجاد، پی ایس ایف کے صدر جاوید اقبال، پی وائی او کے انفارمیشن سیکرٹری عنائت علی شاہ و دیگر اراکین، پیپلز لیبر بیرو کے انفارمیشن سیکرٹری تجمل حسین اور پیپلز اسپورٹس اینڈ کلچر کے جنرل سکریٹری صاحب جان و دیگر پارٹی کے سینئر اراکین نے شرکت کیے۔

اجلاس میں شریک تمام ممبران نے پارٹی کے 55 واں یوم تاسیس کو اس سال شایان شان طریقے سے منانے کا عزم کیا۔ اور اس پروگرام کو بہترین انداز میں منانے کیلئے اپنے اپنے تجاویز دیئے۔ اور متفقہ طور پر فیصلہ یہ ہوا، کہ مورخہ 30 نومبر کو صبح 11 بجے بمقام اتالیق چوک، بازار چترال میں پیپلز پارٹی کے 55 واں یوم تاسیس کو انتہائی عقیدت و جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا اس دن کا آغاز سالگرہ کا کیک کاٹا جائیگا اور اس کے بعد ضلع لویر چترال اور اپر چترال میں جاری گندم اور آٹا کے قلعت کیلئے بھی احتجاج کیا جائیگا اور ساتھ ساتھ چترال اپر اینڈ لویر میں بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف بھی مقررین خطاب کریں گے، اس تقریب کو منظم اور پر امن طریقے سے منانے کیلئے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔

chitraltimes ppp chitral lower meeting on yom e tasis2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68455

پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سابقہ خدمات کی بنیاد پر چترال لوئر کی دونوں تحصیل چیرمین کی سیٹیں جیتے گی۔انجینئر فضل ربی جان

Posted on

پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سابقہ خدمات اور شرافت و احترام کی سیاست کی بنیاد پر چترال لوئر کی دونوں تحصیل چیرمین کی سیٹیں جیت گی ۔۔۔انجینئر فضل ربی جان

چترال ( محکم الدین ) پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے صدر انجینئر فضل ربی جان نے کہا ہے ۔ کہ بلدیاتی الیکشن میں لوگوں کا رجحان پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف ہے ۔ اور لوگوں نے الیکشن مہم میں ہماری شرافت احترام اور کسی کی برائی کرنے سے اجتناب کی سیاست کو بہت پسند کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن آفس چترال میں میڈیا کے نمایندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری وامیدوار تحصیل کونسل چترا ل قاضی فیصل سعید ، نائب صدر تحصیل چترال عالمزیب ایڈوکیٹ اور انفارمیشن سیکرٹری نظار ولی شاہ کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔ انجینئر فضل ربی نے کہا ۔ کہ الیکشن مہم زورو شور سے جاری ہے ۔ چترال ٹاون ، گرم چشمہ اور کالاش ویلیز سمیت کئی علاقوں کےکامیاب دورے ہو چکے ہیں ۔ اور لوگوں نے ہماری شرافت کی سیاست کو پسند کرتے ہوئے ہمیں بھر پور پذیرائی دی ہے ۔

ہم نے اپنی آواز گھر گھر اور خواتین تک پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم نے مسلک ، برادری اور قومیت کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی پر زور مذمت کی اور باہمی اخوت و بھائی چارے کو فروغ دینے کے فلسفے کو فروغ دینے کے پیغام کو عام کیا ۔ جسے دوسرے پارٹیوں کے لوگون نے بھی دہرایا ۔ جو کہ ہمارے لئے حوصلہ افزائی اور انتہائی فخر کی بات ہے ۔ فضل ربی جان نے کہا ۔ کہ ہمارے نمایندے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے ۔ کہ یہ نوجوان ہے ۔ باصلاحیت اور خدمتگار ہے ۔ اس لئے ہمیں بھر پور امید ہے ۔ کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ خدمات اور موجودہ امیدوار کی خوبیوں کے پیش نظر تحصیل چترال کے لوگ اپنا ووٹ اس کے حق میں استعمال کریں گے ۔ اور کامیابی ہماری ہو گی ۔

امیدوار فیصل سعید نے خطا ب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ وہ منظم طریقے سے دن رات ان کی انتخابی مہم کو چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں لوگوں میں سے ہوں ۔ ان میں رہتا ہوں ان کے دکھ درد میں شریک ہوں ۔ میرے مقابلے میں جو امیدوار ہیں ۔ وہ عوامی حلقے سے دور ہیں ۔شہزادہ امان الرحمن شاید ہی چترال میں ہوتے ہیں ۔ اسی طرح مولانا عبدالرحمن بھی شہرسے دور ہیں ۔ اور عوامی خدمات انجام دینا ان کے بس کی بات نہیں ۔انہوں نے کہا ۔ ہم نے پیپلز پارٹی کی سابقہ خدمات لے کر عوام کے دروازے پر دستک دی ہے ۔ اور شرافت ، انسانیت و اخلاق کا دامن پکڑا ہے ۔ اپنے حریف کسی بھی امیدوار یا رہنما کو غلط نام سے پکارنے و قابل مذمت مانتے ہیں ۔ اسلئے ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے ۔ کہ اکتیس مارچ ہماری کامیابی کا دن ہو گا ۔ تحصیل صدر عالمزیب ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ جماعت اسلامی ، جمیعت علماء اسلام اور پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں ہیں ۔ لیکن انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ اس لئے ان کی کمزوری ہماری کامیابی کا باعث بنے گا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59857

پاکستان پیپلز پارٹی کی کندوجال اور منور میں انتخابی جلسہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی کندوجال اور منور میں انتخابی جلسہ

گرم چشمہ ( چترال ٹایمز رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل چیرمین کے امیدوار قاضی فیصل کے انتخابی مہم کے سلسلے میں آج سلیم خان کے آبائی گاؤں کندوجال، نرکوریت، اویریک، اور منور میں عوامی اجتماعات سے سردار حسین، سابق صوبائی وزیر سلیم خان، انجینیر فضل رابی جان، قاضی فیصل، نظارہ والی شاہ، محمد نادر شاہ اور محمد رحمان نے خطاب کیا۔ ان چاروں اجتماعات میں کثیر تعداد میں دوآبہ ویلی گرم چشمہ کے معززین اور نوجوانان نے شرکت کی، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قاضی فیصل احمد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا،

chitraltimes ppp chitral kandujal jalsa sleem khan2

chitraltimes ppp chitral kandujal jalsa sleem khan3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59348

پیپلز پارٹی لویر چترال کی دو مختلف مقامات پراجلاس ،متعدد افراد خاندان سمیت پارٹی میں شامل ہوۓ

پیپلز پارٹی لویر چترال کی دو مختلف مقامات پر اجلاس، متعدد افراد خاندان سمیت پارٹی میں شامل ہوۓ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان پیپلز پارٹی چترال لوئر کی ضلعی قیادت چترال کا آج دو مختلف مقامات میں پروگرامات کے کابینہ اجلاس ہوا ۔ مرکزی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ویلیج کونسل بروز گہریت کے مقام پر جماعت اسلامی سے ا پنی 35 سالہ رفاقت توڑ کر سابق ناظم و کونسلر گجر یوتھ فورم کے جنرل سیکرٹری محمد الحکیم پاسوال اپنی برداری سمیت پی پی پی میں شامل ہوۓ مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق یو سی سابق کونسلر شیر عبدول ۔مہتر ژاو محمدظفر اور پی۔ٹی آئی سے تعلق رکھنے محمد زیبر ۔ساجد اللہ جیت عرف شینہ ذاکر حسین ۔اقرار احمد اور شریف احمد نے پیپلر پاڑٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ان اجماعات میں شرکت کی۔ ایک اور پروگرام دورش کے تحصیل میں سابق ناظم حیدر عباس ہاوس میں منقعد ہوا جو تحصیل سطح کے پارٹی ورکروں کا تعارفی اجلاس تھا۔ اس موقع پر شیر زمین خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تقریب سے سکندر حیات ۔قاری نظام ۔اکمل بھٹو ۔ظاہر خان محمد ایوب ۔اکرام ذیب ۔قاضی فیضل سعید ۔ سہراب خان تحصیل صدر حاجی غازی خان وردگ ۔ ۔ شہزادہ زخالد پرویزاورضلعی صدر انجئر فضل ربی نے خطاب کیا۔ جہاں تحصیل سطح پر ایک انتخابی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو پارٹی ورکروں کی مشاورت سےویلج کونسل میں موجود امیدواروں کے درمیان مصلحت کا کردار کریگی۔ اس موقع پر مرکز ی صوبائی اور ضلعی پارٹی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا ضلعی قیادت نے تحصیل چترال لوئر دورش کے لیے دومختلف الیکشن کمیٹوں کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا جس کے مطابق چترال کے لیے عالم ذیب ایڈوکیٹ صدر تحصیل چترال جب کہ ممبر صوبائی کونسل شفقت حسیں ایڈوکیٹ کی سربراہی میں کام کریگی

chitraltimes ppp ghairate vc meeting4
chitraltimes ppp ghairate vc meeting2
chitraltimes ppp ghairate vc meeting3

chitraltimes ppp ghairate vc meeting
chitraltimes ppp ghairate vc meeting chitral
chitraltimes ppp ghairate vc meeting lower chitral group
chitraltimes ppp ghairate vc meeting6
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58364