The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 11 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر چترال لوئیر میں تقریب

Chitral Times

پاکستان پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر چترال لوئیر میں تقریب

پاکستان پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر چترال لوئیر میں تقریب

پاکستان پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر چترال لوئیر میں تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کا 58واں یوم تاسیس مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ چترال کو دوبارہ پی پی پی کا ناقابل تسخیر قلعہ اور گڑھ بنایا جائے گا جس کے ساتھ پارٹی کے بانی شہید ذولفقار علی بھٹو والہانہ محبت رکھتے تھے اور اپنے پانچ سال دور اقتدار میں آٹھ مرتبہ دور ہ کیا۔ پارٹی کے سینئر رہنماء ضلعی صدر سلیم خان کے علاوہ عالم زیب ایڈوکیٹ، قاضی فیصل، شاہ مراد بیگ، نظار ولی شاہ، خالد پرویز،حاجی غازی وردک، محمد افضل،عبدالصمد شاہ، شبنم ناصر اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس پارٹی غریب کو قوت گویائی دے دی اور حقیقی آزادی کے مفہوم سے آشنا کیا۔

انہوں نے کہاکہ چترال کی ترقی کی تاریخ دراصل پی پی پی کی تاریخ ہے جس نے لواری ٹنل پر کام شروع کرنے سے لے کر پن بجلی گھر، کالج اور چترال کے دوردراز میں سڑکوں کا جال بچھانے اور پہلی مرتبہ راشن کارڈ کے ذریعے اشیائے خوراک کی فراہمی کو متعارف کرایا۔ انہوں نے کہاکہ شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ چترال کے عوام کا عمومی اور پارٹی کارکنان کا خصوصی وطیرہ رہا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی صفوں میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں ہر حالت میں پارٹی کے ساتھ وفاداری کا بھرم قائم رکھنا ہے۔ اس موقع پر یوم تاسیس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

chitraltimes ppp yom e tasis chitral lower 4

chitraltimes ppp yom e tasis chitral lower 11

chitraltimes ppp yom e tasis chitral lower 10

chitraltimes ppp yom e tasis chitral lower 3 chitraltimes ppp yom e tasis chitral lower 6 chitraltimes ppp yom e tasis chitral lower 15