Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان پیپلز پارٹی کی 55 ویں یوم تاسیس کو منانے کے سلسلےلویر چترال میں اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان پیپلز پارٹی کی 55 ویں یوم تاسیس کو منانے کے سلسلےلویر چترال میں اجلاس

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان پیپلز پارٹی کی 55 ویں یوم تاسیس کو منانے کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کا ایک اہم اجلاس قاضی فیصل کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سابق صوبائی وزیر و ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ سلیم خان نے کی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی لوئر چترال کے ضلعی کابینہ کے اراکین قاضی فیصل جنرل سکریٹری، میر دولہ جان سینئر نائب صدر، نظارہ والی شاہ انفارمیشن سیکرٹری، فخر عالم ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، شاہ مراد بیگ نائب صدر، شبنم ناصر صدر خواتین ونگ لویر چترال، تحصیل کابینہ چترال کے صدر علمزیب ایڈوکیٹ، فدا احمد نائب صدر، سبحان الدین نائب صدر، اقبال حیات انفارمیشن سیکرٹری و کابینہ کے دیگر اراکین، ٹاؤن کابینہ چترال کے صدر فتح الرحمن لال و دیگر اراکین، پی ایل ایف صدر قاضی سجاد، پی ایس ایف کے صدر جاوید اقبال، پی وائی او کے انفارمیشن سیکرٹری عنائت علی شاہ و دیگر اراکین، پیپلز لیبر بیرو کے انفارمیشن سیکرٹری تجمل حسین اور پیپلز اسپورٹس اینڈ کلچر کے جنرل سکریٹری صاحب جان و دیگر پارٹی کے سینئر اراکین نے شرکت کیے۔

اجلاس میں شریک تمام ممبران نے پارٹی کے 55 واں یوم تاسیس کو اس سال شایان شان طریقے سے منانے کا عزم کیا۔ اور اس پروگرام کو بہترین انداز میں منانے کیلئے اپنے اپنے تجاویز دیئے۔ اور متفقہ طور پر فیصلہ یہ ہوا، کہ مورخہ 30 نومبر کو صبح 11 بجے بمقام اتالیق چوک، بازار چترال میں پیپلز پارٹی کے 55 واں یوم تاسیس کو انتہائی عقیدت و جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا اس دن کا آغاز سالگرہ کا کیک کاٹا جائیگا اور اس کے بعد ضلع لویر چترال اور اپر چترال میں جاری گندم اور آٹا کے قلعت کیلئے بھی احتجاج کیا جائیگا اور ساتھ ساتھ چترال اپر اینڈ لویر میں بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف بھی مقررین خطاب کریں گے، اس تقریب کو منظم اور پر امن طریقے سے منانے کیلئے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔

chitraltimes ppp chitral lower meeting on yom e tasis2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68455