Chitral Times

لوئر چترال میں پانچ روزہ قومی پولیومہم کا آغاز، اسسٹنٹ کمشنر نے قطرے پلواکر مہم کا افتتاح کیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)پولیو کے خلاف پانچ روزہ قومی مہم کا لوئر چترال میں آغاز کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین مشٹاق اور ڈی ایچ او نے بچوں کو پولیو کے خلاف قطرے پلواکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جو17ستمبر سے شروع ہوگااور پانچ روز تک جاری رہیگا۔

اس موقع پر ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر حیدرالملک ، ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر فرمان نظار کے علاوہ دوسرے اسٹاف بھی موجودتھے۔ ڈاکٹر فرمان نظار نے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا48 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلوائے جائنگے۔ انھوں نے بتایا کہ اس مہم کیلئے 343 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔ جن کی نگرانی نگرانی مذید ۱۹ UcMOs کریں گے.

chitraltimes nid polio campaign2
chitraltimes nid polio campaign3
chitraltimes nid polio campaign4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52505

لوئر چترال کے سکولوں میں کورونا پازیٹیو کیسز میں اضافہ، آٹھ سکولوں کو بند کردیا گیا

لوئر چترال کے سکولوں میں کورونا پازیٹیو کیسز میں اضافہ، آٹھ سکولوں کو بند کردیا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر چترال میں آٹھ سکولوں میں مجموعی طور پر 65طلباء طالبات کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان سکولوں میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں بند کردئیے گئے جن میں چار پبلک سیکٹر اور چار پرائیویٹ سیکٹر کے بوائز اور گرلز سکول شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال لویر کے دفتر سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق ان سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایون، گورنمنٹ ہائی سکول عشریت، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دروش، گورنمنٹ پرائمری سکول کال کٹک، فرنٹئرکور پبلک سکول دروش کےگرم چشمہ میں تین پرائیویٹ سکولز اوچو گرم چشمہ، بگشٹ اور گرم چشمہ خاص شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ضیاء اللہ خان نے بتایاکہ ضلعے میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کروایا جائیگا۔


یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لوئر چترال انتظامیہ کی اشتراک سے دروش میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے بعد ملحقہ علاقوں میں کورونا وائرس سے اکثر افراد متاثر ہوئے ہیں۔ مختلف مکاتب فکرنے وائرس کی پھیلاو پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی سنگین اور مجرمانہ غفلت قرار دیاہے۔ اور کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سے اسکا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔

chitraltimes lower chitral corona updates
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52317

لوئر چترال میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت صوبے کے 33منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) مالی سال 2021-22 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی ) میں خیبرپختونخوا کے 33 نئے منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں سے 14 منصوبوں پر عملدرآمد صوبائی حکومت جبکہ 19 منصوبوں پر عملدرآمد وفاقی حکومت کرے گی ۔ خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2022-23 کے پی ایس ڈی پی میں صوبے کے ترجیحی منصوبوں کو شامل کروانے کیلئے تیاریاں شروع کی ہے اور اس مقصد کیلئے ابتدائی طور پر مختلف شعبوں میں 66 اہم منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں مواصلات کے شعبے میں 13 ، زراعت کے شعبے میں 12 ، آبپاشی کے شعبے میں آٹھ، اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں نو، توانائی کے شعبے میں پانچ، کھیل و سیاحت کے شعبے میں چار منصوبوں کے علاوہ دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔


یہ بات گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت فیڈرل پی ایس ڈی پی سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت ، رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کی صورتحال اور اگلے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے تحت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کو اگلے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ان مجوزہ منصوبوں میں انڈس ہائی وے تا بنوں سٹی سڑک کی ڈیوئیلائزیشن ، ٹل پاڑا چنار روڈ کی بحالی ، مہمند ڈیم سے پشاور شہر کو پانی کی فراہمی ،تمام ضم اضلاع میں سوشل ویلفیئر دفاتر کی تعمیر ، پانچ بندوبستی اضلاع میں سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی تعمیر ، درابن میں اکنامک زون کا قیام ، پشاور میں ویمن بزنس پارک کا قیام، ریگی للمہ ٹاﺅن پشاور میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، لوئر دیر میں خال گریٹر واٹر سپلائی سکیم، لوئر چترال میں 495 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراور دیگر اہم منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مالی سال 2022-23 کے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں خیبرپختونخوا کے زیادہ سے زیادہ منصوبوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر پیشگی تیاریاںاور لوازمات بروقت مکمل کئے جائیں اور اس مقصد کیلئے تمام نئے منصوبوں کی پی سی ونز،فزبیلٹی اسٹڈیز اور انجینئرنگ ڈیزائن اس سال کے آخر تک مکمل کرکے منظوری کیلئے متعلقہ وفاقی فورم کو ارسال کئے جائیں ۔ اُنہوںنے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائنز پر پیشرفت اور نئے منصوبوں پر عملی کام کا آغاز کرنے کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل بروقت مکمل کرنے کیلئے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں۔

وزیراعلیٰ کا قومی ایوارڈ یافتہ سنئیر صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہار افسوس

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے قومی ایوارڈ یافتہ سنئیر صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیاں میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صحافت کے شعبے میں مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی کی گرانقدر صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محمود خان نے کہا ہے کہ مرحوم صحافت کے شعبے میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے جنہوں نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا ایک نام پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات سے نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورا پاکستان عظیم
پائے کے ایک صحافی اور تجزیہ کار سے محروم ہوگیا اور ان کی وفات سے صوبے کی صحافتی میدان میں پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوسکے گا۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ
مرحوم ایک بلند پایہ اور منجھے ہوئے صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی نفیس اور شریف النفس انسان تھے اور صحافت کے شعبے میں آپ کی گرانقدر خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
52280