Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال کے سکولوں میں کورونا پازیٹیو کیسز میں اضافہ، آٹھ سکولوں کو بند کردیا گیا

شیئر کریں:

لوئر چترال کے سکولوں میں کورونا پازیٹیو کیسز میں اضافہ، آٹھ سکولوں کو بند کردیا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر چترال میں آٹھ سکولوں میں مجموعی طور پر 65طلباء طالبات کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان سکولوں میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں بند کردئیے گئے جن میں چار پبلک سیکٹر اور چار پرائیویٹ سیکٹر کے بوائز اور گرلز سکول شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال لویر کے دفتر سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق ان سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایون، گورنمنٹ ہائی سکول عشریت، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دروش، گورنمنٹ پرائمری سکول کال کٹک، فرنٹئرکور پبلک سکول دروش کےگرم چشمہ میں تین پرائیویٹ سکولز اوچو گرم چشمہ، بگشٹ اور گرم چشمہ خاص شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ضیاء اللہ خان نے بتایاکہ ضلعے میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کروایا جائیگا۔


یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لوئر چترال انتظامیہ کی اشتراک سے دروش میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے بعد ملحقہ علاقوں میں کورونا وائرس سے اکثر افراد متاثر ہوئے ہیں۔ مختلف مکاتب فکرنے وائرس کی پھیلاو پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی سنگین اور مجرمانہ غفلت قرار دیاہے۔ اور کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سے اسکا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔

chitraltimes lower chitral corona updates

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52317