Chitral Times

صوبائی وزیر تعلیم کی زیر قیادت سیلاب سے متاثرہ سکولوں کے حوالے سے ریلیف اقدامات

Posted on

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر قیادت سیلاب سے متاثرہ سکولوں کے حوالے سے ریلیف اقدامات، محکمہ تعلیم میں موجود خالی اسامیوں اور اساتذہ کی بھرتیوں کے حوالے سے اجلاس

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ )صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کو بتایا گیا کہ معمولی طور پر متاثرہ 810 سکولوں میں فوری نوعیت کے اقدامات کر کے ان میں تعلیمی سلسلہ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ جبکہ باقی ماندہ جزوی اور مکمل طور پر متاثرہ سکولوں میں انفرسٹرکچر بلڈنگ کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ پری فیبریکیٹڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے فوری کمیٹی تشکیل دی جائے جو تین سے چار دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ وزیر تعلیم کو پیش کرے گی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کسی صورت متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔ بچے ملک و قوم کا اثاثہ ہے اور ریلیف اقدامات کے حوالے سے بھی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر تعلیم کو محکمہ تعلیم میں موجود تمام خالی اسامیوں اور ٹیچرز بھرتیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ جس پر وزیر تعلیم نے فوری احکامات جاری کیے کہ ڈپارٹمنٹ میں موجود تمام خالی ویکنسیز پر فوری طور پر جہاں پروموشنز کی ضرورت ہے وہ عمل مکمل کیا جائے۔ جس کے فوری بعد خالی رہ جانے والی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67807

صوبائی وزیر تعلیم کے زیرصدارت داخلہ مہم کا جائزہ اجلاس، ہرہفتے پراگرس رپورٹ دی جایے،  جو ڈی ای او ٹاسک پورا کرنے میں ناکام رہا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شہرام خان ترکئی

Posted on

صوبائی وزیر تعلیم کے زیرصدارت داخلہ مہم کا جائزہ اجلاس، ہرہفتے پراگرس رپورٹ دی جایے،  جو ڈی ای او ٹاسک پورا کرنے میں ناکام رہا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شہرام خان ترکئی

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے جاری داخلہ مہم کا جائزہ اجلاس
ضم اضلاع کے زیادہ سے زیادہ طلباء وطالبات کو داخل کرانے کی ہدایت

ڈائریکٹوریٹ، ڈی پی ڈی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے سٹاف کو داخلہ مہم میں اضافی ذمہ داری دینے کی ہدایت
جو ٹاسک پورا کرنے میں ناکام رہا اس کے خلاف کارروائی ہوگی. جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت کی ہے کہ ضم اضلاع میں طلباء و طالبات کی انرولمنٹ بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے اور ڈائریکٹوریٹ میں موجود عملے کو ہر ضلع کی اضافی داخلہ مہم مانیٹنرنگ کرنے کی ذمہ داری دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کلیریکل سٹاف بشمول ضلعی ایجوکیشن آفیسز، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور ڈی پی ڈی سے بھی لوگوں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں تاکہ ہماراپیغام ہر بچے تک پہنچ سکے اور پورے صوبے میں کوئی بھی بچہ داخل ہونے سے نہ رہ جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے محکمہ تعلیم داخلہ مہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن معتصم باللہ شاہ، سپیشل سیکرٹریز خالدخان، برکت اللہ خان، ڈائریکٹر آئی ٹی محمد سردار خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال، پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے حکام بشمول دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔شہرام خان ترکئی نے ڈائریکٹر آئی ٹی کو ہدایت کی کہ جن طلبا کو داخل کرایا گیا ہے ان کی ویری فیکیشن کیلئے ڈیٹا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی حکام کو دیاجائے تاکہ وہ ساتھ ساتھ ویری فیکیشن اور مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رکھیں

انہوں نے ہدایت کی کہ ہر ضلعے کے ڈپٹی کمشنرز کے ا جلاس میں ایجوکیشن حکام شرکت کریں اور ہر پیر کے دن یہ اجلاس منعقد کیا جائے جن میں ہفتے کی پراگرس دی جائے۔ شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ پورے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جس کسی کو بھی داخلہ مہم میں ٹاسک ملے اوراگر وہ پورا کرنے میں ناکام رہے تو سکول سربراہان سمیت ان سب کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو انعام بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیش بورڈ پر روزانہ کے حساب سے ڈیٹا اپلوڈ کر دیا جائے۔ شہرام خان ترکئی نے سیکرٹری ایجو کیشن کو ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ٹیم اور ایکسیلریٹیڈ لرننگ پروگرام کی ٹیم کو بھی مدعو کیا جائے تاکہ وہ بھی داخلہ مہم کی پراگرس دیں انہوں نے کہا کہ اس داخلہ مہم میں ڈور ٹو ڈور کمپین، مساجد میں اعلانات اور سینئرطلباء بشمول پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر آگاہی مہم میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ جتنے بھی بچے سکولوں سے باہر ہیں ان کو داخل کرایا جا سکے۔ بریفنگ کے دوران وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں 32 اضلاع میں کتابوں کی سپلائی کا عمل مکمل ہوچکا ہے ہر طالب علم کے پاس سکول کے لیے پہلے ہی دن سے کتابیں دستیاب ہوگی جس کے لئے ٹیکسٹ بک بورڈ کو خصوصی ذمہ داری دی گئی تھی۔

chitraltimes shahram taraki chairing enrollment campaign pesh

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
64448

اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مزید 23 ہزار اساتذہ سسٹم میں شامل ہو جائیں-وزیر صحت

Posted on

اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مزید 23 ہزار اساتذہ سسٹم میں شامل ہو جائیں-وزیر صحت

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے جاری ترجیحی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مزید 23 ہزار اساتذہ سسٹم میں شامل ہو جائیں اور باقی ماندہ ریجنز میں ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی ایجوکیشن آفیسرز سخت سے سخت نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ویژن ہے کہ ہر کلاس میں طلباء و طالبات کے لیے استاد موجود ہو انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ بندوبستی اضلاع کے لئے مشتہر گریڈ 16 کے (2500) سکول لیڈرز کے ٹیسٹس ہر صورت جون کے مہینے میں مکمل کئے جائیں۔ جبکہ گریڈ 17 کے190 سکول لیڈرز کو بذریعہ ٹیسٹنگ ایجنسی جلد از جلد تعیناتی کے لئے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن سے (NOC) لی جائے اور گریڈ 18 کے باقی 28 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کوالٹی کی تعیناتی ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے ساتھ رابطہ کیا جائے۔

 

یہ ہدایات انہوں نے محکمہ تعلیم کے جاری ترجیحی منصوبوں بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن خالد خان ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز اشفاق خان ڈائریکٹر آئی ٹی سردار خان اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام نے شرکت کی۔شہرام خان ترکئی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حالیہ اساتذہ بھرتی کے عمل میں زیادہ تر کام مکمل ہوچکا ہے گریڈ 16 کی ایس ایس ٹی آسامیوں کے لئے مختلف اضلاع کی ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے اجلاس بھی شروع ہو چکے ہیں۔بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم کو یہ بھی بتایا گیا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ذریعے اساتذہ کی عارضی بھرتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ شہرام خان ترکئی نے متعلقہ حکام کو ٹیبلٹ ان اے سکول پروگرام کے لیے جلد از جلد ٹیبلٹ کی خریداری کے لئے دوبارہ اشتہار شائع کرنے کی ہدایت کی۔ جسمیں پری کوالیفائیڈ کمپنیوں سے ریٹس لئے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ آئی ٹی دور جدید کی ضرورت ہے اور اس پروگرام کے ذریعے صوبے کے تمام سکولوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
61517