Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی وزیر تعلیم کی زیر قیادت سیلاب سے متاثرہ سکولوں کے حوالے سے ریلیف اقدامات

Posted on
شیئر کریں:

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر قیادت سیلاب سے متاثرہ سکولوں کے حوالے سے ریلیف اقدامات، محکمہ تعلیم میں موجود خالی اسامیوں اور اساتذہ کی بھرتیوں کے حوالے سے اجلاس

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ )صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کو بتایا گیا کہ معمولی طور پر متاثرہ 810 سکولوں میں فوری نوعیت کے اقدامات کر کے ان میں تعلیمی سلسلہ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ جبکہ باقی ماندہ جزوی اور مکمل طور پر متاثرہ سکولوں میں انفرسٹرکچر بلڈنگ کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ پری فیبریکیٹڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے فوری کمیٹی تشکیل دی جائے جو تین سے چار دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ وزیر تعلیم کو پیش کرے گی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کسی صورت متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔ بچے ملک و قوم کا اثاثہ ہے اور ریلیف اقدامات کے حوالے سے بھی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر تعلیم کو محکمہ تعلیم میں موجود تمام خالی اسامیوں اور ٹیچرز بھرتیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ جس پر وزیر تعلیم نے فوری احکامات جاری کیے کہ ڈپارٹمنٹ میں موجود تمام خالی ویکنسیز پر فوری طور پر جہاں پروموشنز کی ضرورت ہے وہ عمل مکمل کیا جائے۔ جس کے فوری بعد خالی رہ جانے والی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67807