Chitral Times

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا نے 112 ارب روپے کے 25منصوبوں کی منظوری دیدی

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا نے صوبے کی ترقی کے لئے 112 ارب روپے کے 25منصوبوں کی منظوری دیدی

پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا نے صوبے کی ترقی کے لئے 112 ارب روپے کے 25منصوبوں کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کے منعقدہ سترہویں اجلاس میں دی گئی جس میں متعلقہ محکموں کے سینئر افسران اور اور اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لیے مختلف شعبوں جس میں سی اینڈ ڈبلیو، اعلیٰ تعلیم اور کھیل و سیاحت کے شعبے شامل ہیں سے متعلق منصوبوں کی منظور دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں شہری ترقی کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر/ٹی ایم اے میں ڈرین اور سیوریج لائنیں کھولنے کے لیے صفائی کی گاڑیاں اور سیور سکشن مشینری کی خریداری کی منظوری دی گئی

اسی طرح اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ضلع مردان میں عمران خان مہمند شہید گرلز ڈگری کالج شیر گڑھ اور پورے صوبے میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے گیارہ ڈگری کالجز کے قیام کی منظوری کے علاوہ کھیل اور سیاحت کے شعبے میں نئے ضم شدہ اضلاع میں تدریسی اور جسمانی تربیتی پروگرام، ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن کے لیے ضم شدہ اضلاع میں اسکولوں کی سولرائزیشن کے منصوبوں کی منظوریاں دی گئیں اسی طرح اطلاعات کی مد میں انفارمیشن کمپلیکس کے قیام اور سڑکوں کی تعمیر کیلئے مدین ضلع سوات میں بدلائی پل کا ڈیزائن اور تعمیر کی فیزیبلٹی سٹڈی، ضلع دیر بالا سمنگ گل دہئی درہ اور شور میں پی سی سی روڈ کی تعمیر، عشیرء درہ اور سیاسون سڑک کی تعمیر اور بحالی، سیاسون روڈ کی بحالی و تعمیر، ضلع ہنگو میں مین جی ٹی سروزئی ہنگو روڈ کی بہتری اور بحالی، ضلع دیر بالا میں پاتراک سے تل کمراٹ سڑک دیر پائین میں چار آرسی سی پل اور شہید چوک میں الگ انٹرسیکشن کی تعمیر اور ڈیزائن کے لئے تین فیزیبلٹی سٹڈیز کی منظوری بھی شامل ہے جبکہ ضلع مردان میں چلی بانڈہ، یو سیز گجرات، بخشالی، گڑھی دولت زئی، گڑیالہ، دیہی مردان، فاطمہ، بابینی، شہباز گڑھی، باغیچہ ڈھیری، چکنڈاری اور ہولی میں جنازگاہ/قبرستان کے لیے اراضی کی خریداری اور تعمیر،خیبرپختونخوا میں سیاحتی علاقوں کے ٹی ایم ایز کی بہتری،ضلع پشاور یاسین آباد میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ڈیزائن اور تعمیر کی وفاق کیلئے منظوری اور ضلع سوات کیلئے سیف سٹی منصوبہ شامل ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
59724

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا نے 38منصوبوں کی منظوری دیدی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا نے 16461.928ملینروپے لاگت کے 38منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ترقی و منصوبہ سازی خیبر پختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت بدھ کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہ اجلاس میں دی گئی جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول اعلیٰ تعلیم، اوقاف، حج، اقلتی امور، سماجی بہبود، سڑکوں، بلدیات، شہری ترقی، کھیل و سیاحت، کثیر شعبہ جاتی ترقی، صنعت، صحت اور قانون و انصاف کی40سکیموں پرتفصیلی غور و خوض کے بعد 38سکیموں کو منظور جبکہ 2سکیموں کو غیر موزوں ڈیزائن کی بناء پر موٗخر کر کے اصلاح کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں بونیر میں عبد الوالی خان کیمپس کی ایک مکمل یونیورسٹی تک اپ گریڈیشن اور چترال میں موجودہ یونیورسٹی کیمپسزکی مکمل یونیورسٹی کی سطح تک اپ گریڈیشن شامل ہے۔ اسی طرح اوقاف، حج اور اقلیتی امور کے شعبوں میں دارالعلوم اسلامیہ اضاخیل بالا نوشہرہ میں ہال اور لائبریری سمیت60عدد کلاس رومز کی تعمیر اور تحصیل بانڈہ داوٗد شاہ میں ہندو سمادھی کی بحالی کی منظوریاں دی گئیں۔ اسی طرح سماجی بہبود کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع مہمند اور خیبر میں بصارت سے محروم افراد اور اضلاع جنوبی وزیرستان، باجوڑ اور کرم میں قوت سماعت سے محروم افراد کیلئے سکولوں کا قیام، خیبر پختونخوا میں موجودہ 105دستکاری مراکز کو فعال بنانے اور وزیر اعظم احساس کفالت پروگرام کی ضم شدہ اضلاع تک توسیع کے منصوبے شامل ہیں۔

پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں سڑکوں کے شعبے میں ڈی آئی خان میں مختلف سڑکوں اور2عدد فلائی اوورز کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی سٹڈی اور ڈیزائن61کلومیٹر بنوں میران شاہ روڈ کو دو رویہ کرنے، سوات میں مختلف یونین کونسلوں میں سڑکوں کی بحالی، پختہ بنانے اور تعمیر اور تورغر میں مختلف سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ اسی طرح بلدیات کے شعبے میں چارسدہ کی یونین کونسل شو ڈاگ، ہری چند، گنڈھیری حصارا اور بہرام ڈھیری وغیرہ کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح کھیل و سیاحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ڈی آئی خان، بنوں، ہری پور اور مردان میں سپورٹس کمپکیکسز کی درجہ بلندی اورمعیار بنانے تہکال میں سپورٹس سٹیڈیم کا قیام، ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور کی فزیبلٹی، بہتری /تعمیر، نوجوان مرد و خواتین کی اقتصادی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔

پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں کثیر شعبہ جاتی ترقی کے دو سکیموں، پبلک پالیسی اینڈ سماجی تحفظ ریفارمز یونٹ اور ضلع تورغر کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج کی منظوریاں دی گئیں۔ اسی طرح صنعت کے شعبے میں ضم شدہ اضلاع کیلئے بغیر سود کے مائیکرو فنانس سکیم،SIEsپشاور اور مردان کیلئے انڈیپنڈنٹ الیکٹرک فیڈرز کی فراہمی کے منصوبوں کی منظوریاں دی گئیں۔جبکہ صحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ڈی آئی خان میں زچہ و بچہ ہسپتال کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی سٹڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال، ہری پور کی کٹیگری اے ہسپتال تک درجہ بلندی کالام ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے فزیبلٹی سٹڈی،ہسپتال باچہ گئے خیبر پختونخوا پی کے 20بونیر کی کٹیگری۔ سی تک اپ گریڈیشن کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کٹیگری سی ہسپتال چکدرہ اندیزئی کی کٹیگری بی سطح تک درجہ بلندی ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کی کٹیگری بی تک اپ گریڈیشن کیلئے فزیبلٹی سٹڈی، نوشہرہ میں زچہ و بچہ ہسپتال کی تعمیر، درگئی ہسپتال کی کٹیگری سی سے بی تک درجہ بلندی، بی ایچ یو اولندر شانگلہ کی آر ایچ سی تک درجہ بلندی اور بی ایچ یو دوبیر بالا کوہستان پایان کی آر ایچ سی تک اپ گریڈیشن کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی سکیمیں شامل ہیں۔ اسی طرح قانون و انصاف کے شعبے میں سوات میں جوڈیشل کمپلیکسزکی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی۔جبکہ شہری ترقی کے شعبے میں پشاور اپ لفٹ پروگرام کے تحت باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پشاور تک رابطہ سڑک کی درجہ بلندی و توسیع کی منظوری دی گئی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
45344